تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 575 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 575

میں اعلان کیا کہ اس شہر میں فلاں ماسٹر صاحب حقیقی مسلمان ہیں۔اس پر عوام ان کے مخالف ہو گئے ہنگامہ کے خطرہ کے پیش نظر انہیں قید کر دیا گیا۔پھر ماسٹر صاحب نے انہیں چھڑایا۔اور وہ مولوی صاحبان آزاد علاقہ کی طرف چلے گئے۔لے وہلی کے غیر مسلم صحافی سردار دیوان سنگھ صاحب مفتون نے انہی دنوں اپنے اخبار ریاست میں جماعت احمدیہ کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے لکھا: - " آج احمدیوں کے خلاف پنجاب میں بالکل دہی کچھ ہو رہا ہے جو ء میں وہاں سکھوں اور ہندوؤں کے خلاف ہوا تھا۔جو لوگ احمدیوں کے مذہبی کیریکٹر اور اُن کے بلند شعار سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ اگر دنیا کے تمام احمدی ہلاک ہو جائیں ، ان کی تمام جائیداد لوٹ لی جائے۔صرف ایک احمد می زندہ بیچا جائے اور اس احمد می سے یہ کہا جائے کہ اگر تم بھی اپنا مذہبی شعار تبدیل نہ کرو گے تو تمہارا بھی۔یہی حشر ہوگا تو یقینا زندہ رہنے والا یہ واحد احمدی بھی اپنے شعار کو نہیں چھوڑ سکتا۔یہ مرنا اور تباہ ہونا قبول کرے گا " سے ے ماہنامہ الفرقان بوه ستمبر اره منم کے اخبار "ریاست وہلی ۱۶ مارچ ۵۳ ص