تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 520 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 520

کو ناظم الدین سے ملاقا نہیں کرتے۔اور آخری مرتبہ مودودی صاحب نے تحریک تحفظ ختم نبوت سے یہ عظیم غداری کی کہ ناظم الدین سے یہ جا کہ کہا کہ جماعت اسلامی تحریک سے الگ ہے۔آپ ہو چاہیں ان لوگوں سے سلوک کر سکتے ہیں۔چنانچہ اسی مشورہ پر ۲۶ فروری کو مجلس عمل کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد نوبت مارشل لاء تک پہنچی جس میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی۔اگر مودودی صاحب تحریک سے غداری نہ کرتے تو نہ کوئی نوجوان قتل ہوتا الخ اسلہ اسی اخبار نے سید عطاء اللہ شاہ صاحب کی ایک تقریبہ پر حسب ذیل نوٹ دیا کہ : - شاہ صاحب نے کہا کہ حضور خاتم النبیین نے میرے نام پیغام دیا ہے کہ میں ختم نبوت کے مسئلہ کو کامیابی سے چلاؤں۔۔۔۔۔۔شاہ صاحب کی جانب منسوب کہ وہ الفاظ اگر صحیح ہیں یا انہوں نے اس مفہوم کو بیان کیا ہے کہ حضور سرور کائنات روحی و نفسی خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منتخب فرمایا کہ وہ ختم نبوت کی حفاظت کریں اور اب شاہ صاحب اسی ارشا در سالت کی تعمیل کے لیے شہر شہر گھوم پھر رہے ہیں تو ہم دُکھ بھرے دل سے کہتے ہیں کہ شاہ صاحب نے حضور اقدس کی شان میں (نادانستہ) ایسی گستاخی کی ہے جس سے رہ جتنی جلدی توبہ کر لیں ان کے لیے بہتر ہے۔شاہ صاحب کی اس روایت کا مفہوم یہ ہے کہ سید العرب والعجم صلی اللہ علیہ وسلم شاہ صاحب کی ان تقریر وں کو جو تحفظ ختم نبوت کے نام پر آج تک کرتے رہے اور اب کہ رہے ہیں منظوری وپسندیدگی حاصل ہے اور اسی وجہ سے انہیں دربار رسالت سے یہ امتیاز عطا ہوا ہے کہ آٹھ کروڑ مسلمانوں میں سے انہیں اس عظیم کام کے لیے منتخب فرمایا گیا ہے اور ہم یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ اگر مولانا سید عطاءاللہ شاہ صاحب کی یہ تقریریں موجودہ قادیانیت کے خلاف کر رہے ہیں رجن میں سے آیات کی تلاوت اور ان کے بعض مطالب کی تبلیغ کا حصہ جو فی الحقیقت ان کی تقریر وں کا۔۔۔رانی استثنیٰ کہ لیا جائے) اگر انہیں دربار رسالت کی ހ لے المنیر، در جولائی ۹۵۵اء صفحہ ۹: حاشیہ صفحہ ۵۱۹ پر