تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 484 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 484

کو اسلام کی آغوش میں لیتی ہے تو تم بھی اسے گلے لگاؤ اور اسے دھکے دینے کی کوشش نہ کرو۔کتاب وسنت میں لفظ مسلم کی کوئی متفق علیہ تعریف موجود ہے ؟ اگر ہے تو وہ کیا ہے ؟ علمائے کرام نے کتاب وسنت کا گہرا مطالعہ اور اس کا منشاء معلوم کر کے ایک عقیدہ مقرر کیا ہے اور یہ ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص اس عقیدے کو سچے دل سے مانتا ہے وہ مسلمان ہے خواہ اس کا تعلق کسی فرقہ سے کہ وہ عقیدہ یہ ہے۔" میں اللہ پہ ، اس کے فرشتوں پر ، اس کی کتابوں پر، اس کے رسولوں پر، آخرت کے دن پر اور اس بات پہ کہ خیر دشتر کا وہی مالک ہے اور اس پر کہ مرنے کے بعد جینا یہ حق ہے ایمان لاتا ہوں۔" اگر یہی عقیدہ ایک مسلم کی کسوٹی ہے تو ہر فرقہ سے پوچھو کہ وہ اس عقیدہ کی تمام باتوں پر ایمان رکھتا ہے یا نہیں اگر ایمان رکھتا ہے تو اسے مسلمان سمجھو، اور تفصیلات کو علام الجنوب کے حوالے کرد۔کسی کو یہ حق نہیں کہ پھر ایسے فرقہ کو اسلام سے خارج کر دے اور اس عقیدے کو بے نتیجہ اور بے اثر بنائے۔اگر اس استدلالی اور استبانی عقیدہ سے کام نہیں چل سکتا۔تو پھر کتاب اللہ سے کتاب اللہ کے الفاظ میں پوچھ اور قرآن کریم سے لفظ مسلم کی تعریف نکالو۔قرآن سر زمانہ میں بولنے والی کتاب ہے۔ناممکن ہے کہ ضرورت کے وقت وہ ہمیں لفظ مسلم کی تعریعت سے آگاہ نہ کرے اور ہمیں مسلمان کی تعریف نہ بتائے۔ہم نے جب اس مقصد کے لیے قرآن حکیم سے پوچھا تو اس نے بتایا : بله إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيْمَانًا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوة وَمِمَّا نہ مقالہ میں صرف ترتبہ آیات درج ہے آیات کا متن مقالہ کی افادیت میں اضافہ کے لیے بڑھایا گیا۔-