تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 405
یہاں کن معنوں میں آپ نے لفظ " امت استعمال کیا ہے ؟ بجواب یہاں میں نے لفظ اُمت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لیے استعمال کیا ہے۔سوال: کیا آپ انگریزوں کے اس لیے ممنون احسان نہیں ہیں کہ ان کے عہد حکومت میں آپ کے مخصوص عقائد پھولے پھلے۔اور کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ اُن کے شکر گزار نہ رہیں ؟ جواب: شکر گزاری ایک اخلاقی فرض ہے اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔یہ صیح ہے کہ ہم اُن کے احسان مند ہیں اور یہ اس منصفانہ سلوک کی وجہ سے ہے جو انہوں نے ہر ایک کے ساتھ کیا۔جن میں ہم بھی شامل ہیں۔سوال :۔کیا مرزا غلام احمد صاحب نے انگریزوں کو منون کرنے کے لیے بلاد اسلامیہ میں اشاعت کی غرض سے جہاد کے خلاف اتنی کتابیں نہیں لکھیں جن سے کم و بیش پچاس الماریاں بھر جائیں ؟ جواب : - مرزا صاحب نے جو کچھ لکھا اس حرم سے لکھا کہ اس سے اُن غلط فہمیوں کو دور کیا جائے جو مسلمانوں کے خلاف دوسرے مذاہب میں پائی جاتی تھیں۔یہ تصانیف کئی موضوعات و امین پر مشتمل ہیں۔جن کے متعلق غلط فہمیاں پائی جاتی تھیں۔ضمناً ان میں مسمار جہاد بھی شامل تھا مضامین سیر لیکن اس مخصوص مسئلہ پر انہوں نے صرف چند صفحات پر مشتمل ایک رسالہ لکھا تھا۔سوال: - کیا مندرجہ ذیل شعر میں مرزا غلام احمد صاحب نے اپنے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ پر فضیلت نہیں دی؟ له خسف القمر المنير و إن لي - غسا القمران المشرقان ا تنكر یعنی رسول اکرم کے لیے صرف چاند کو گرہن لگا۔لیکن میرے لیے سورج اور چاند دونوں گہنا گئے الخ جواب : اس شعر میں صرف اس حدیث کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مہدی کے وقت ماہ رمضان میں چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا۔سوال :۔کیا آپ نے کبھی عام مسلمانوں کو ابو جہل کہا اور اپنی جماعت کو اقلیت قرانہ دیا ؟ بجواب : یہ سمجھ نہیں ہے کہ میں عام مسلمانوں کو ابو جہل کی پارٹی قرار دیتا ہوں۔لیکن یہ امر واقعہ ہے کہ ہماری جماعت تعداد کے لحاظ سے بہت تھوڑی ہے۔عدالت کا سوال :۔پاکستان میں کتنے احمدی کلیدی اسامیوں پر فائز ہیں ؟