تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 394 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 394

۳۹۳ درخواست و می تھی۔اس پر انجن نے کہا کہ اسے اچھے مسائیوں کی موجودگی پر کوئی اعتراضی نہیں۔سوال :۔کیا کسی غیر احمدی نے زمین خریدی ؟ جواب :۔مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک غیر احمدی نے زمین خریدی ہے۔لیکن مجھے اس کا کوئی ذاتی علم نہیں۔سوال :۔فسادات کے دوران میں آپ کہاں تھے ؟ جواب :۔نہ بوہ میں۔سوال: - کیا جو واقعات لاہور میں پیش آئے۔ایسے کوئی واقعات ربوہ میں بھی ہوئے ؟ جواب:۔نہیں۔سوال:۔کیا آپ اپنی جماعت کے لوگوں سے یہ بات متواتر کہتے رہے ہیں کہ اُن کا اصل وطن قادیان ہے؟ اور بالآخر انہوں نے وہاں ہی جانا ہے ؟ جواب: - ہر مسلمان کی یہ خواہش ہونی چاہیئے کہ وہ اپنے وطن کو واپس حاصل کرے۔سوال : کیا مہندوستان میں بھی احمدیہ جماعت ہے ؟ جواب :۔ھاں۔سوال: - برطانوی حکومت کے متعلق احمدیہ جماعت کے بانی کا کیا رویہ تھا۔جواب:۔میں پہلے ہی کہ چکا ہوں کہ اسلام کی تعلیم کے مطابق انسان جس ملک میں رہے ان شرائط کے ماتحت جن کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں اس کی حکومت کا وفادار رہنا چاہیے۔سوال: کیا یہ امر واقع ہے کہ بغداد پر انگریزوں کے قبضہ ہونے پر قادیان میں خوشیاں منائی گئیں ؟ جواب :۔یہ قطعاً غلط ہے۔سوال: - کیا آپ کے نظریہ کے مطابق قائم شدہ اسلامی سلطنت میں کوئی غیر احمدی اس مملکت کار نہیں ہوسکتا ہے ؟ جواب : - جی ہاں۔پاکستان مصر وغیرہ جیسی حکومت میں ہو سکتا ہے۔سوال :۔فرض کیجیئے کہ پاکستان ایک مذہبی مملکت نہیں۔تو کیا آپ کے نزدیک ایک غیر مسلم یہاں رئیس مملکت ہو سکتا ہے ؟