تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 318 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 318

۳۱۷ جماعت احمدیہ کو نوٹس دے دیا کہ ایسے مسائل کے متعلق وہ کوئی تحر یہ نہیں شائع کر سکتے اور ان کی عرض یہ بھی کہ جماعت احمدیہ کے خلاف زہر پھیلتا رہے اور وہ کوئی جواب نہ دے سکے جب حکومت کو توجہ دلائی گئی کہ آخر یہ نوٹس کس بناء پر ملا ہے تو چیف سیکرٹری صاحب نے جواب دیا کہ الفضل میں ان کا ایک مضمون چھپا ہے جس میں ان کا یہ فقرہ درج ہے کہ گھیراؤ نہیں فتح آخر ماری ہو گی چونکہ ایسے مضامین سے ملک کا امن بالکل بر باد ہو سکتا ہے۔اس لیے ان کو نوٹس دیا گیا۔عدالت اس جواب سے سمجھ سکتی ہے کہ دراصل نوٹس کا یہ موجب نہیں تھا۔بلکہ اس کا موجب کچھ اور ہی منظار بوہ سے لوگوں کی اطلاع کے لیے احمدیوں کے اطمینان کے لیے بذریعہ خطوط اطلاعات بھجوائی جاتی تھیں کہ وہ صبر سے کام لیں اور دعاؤں سے کام میں حکومت نے اس بناء پر ناظر عورت بلیغ اور امام جماعت احمدیہ کی تلاشی لی اور بعد میں امام جماعت احمدیہ سے اس بات کا جواب طلب کیا کہ فلاں فلاں خط سائیکلو سٹائل پر کیوں شائع ہوا یہ چار مضمون تھے۔لطف یہ ہے کہ ان میں سے دو خود گورنمنٹ کی درخواست پر شائع کئے گئے تھے ایک ہوم سیکریڑی اور ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر اور ایک ہوم سیکرٹری اور چیف سیکرٹری کی درخواست پر۔ایک دفعہ تھانیدار اس کی تحقیقات کے لیے آیا اور دوسری دفعہ ڈی۔ایں۔پی اس کی تحقیقات کے لیے آیا۔امام جماعت احمدیہ نے جب توجہ دلائی کہ ڈپٹی کمشنر خود میرے پاس یہ درخواست لے کر آیا تھا کہ یہ اعلان شائع کرو ہوم سیکرٹری کی به خواہش ہے پھر یہ شائع میں نے نہیں کیا۔محکمہ نے کیا ہے پھر اس کے بارہ میں مجھ سے کیوں پوچھا جاتا ہے اور جو دوسرا اعلان شائع ہوا ہے اس کے متعلق ڈی۔ایس پی صاحب سے کہا کہ اس کے شائع کرنے کے متعلق آپ نے آ کے مجھے ہوم سیکرٹری کا پیغام پہنچایا تھالیکن میں نے یہ جواب دیا تھا کہ میں گورنمنٹ کی تحریہ کے بغیر ایسا شائع کرنے کے لیے تیار نہیں کیونکہ سیفٹی ایکٹ کا نوٹس دیتے ہی مجھ سے یہ درخواست کرنا بتاتا ہے کہ مجھ کو سیفٹی ایکٹ میں پھنسانے کی کوشش کی جار ہی ہے لیکن اس کے بعد مشورہ کے نتیجہ میں مولوی عبد الرحیم صاحب در دو ناظر امور عامہ ہوم سیکرٹری سے ملے اور انہوں نے کہا ہم نے ایسی کوئی بیٹی نہیں بھجوائی۔شاید چیف سیکر ٹی نے بھوائی ہو پھر انہوں نے درد صاحب کو چیف سیکرٹری سے ملوایا اور چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہاں میں نے ایسی ایک چیٹی بھجوائی ہے ایسا اعلان کرنے میں کیا حرج ہے۔درد صاحب نے کہا کہ اس میں