تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 297
سوال نبت مٹ گیا احمدی اور غیر احمدی میں شادی جائز ہے ؟ ب کیا احمدی عقیدہ میں اسی شادی کے خلات ممانعت کا کوئی حکم موجو د ہے ؟ سوال نمیشد - احمدیہ فرقہ کے نزدیک امیر المومنین کی Significance کیا ہے ؟ تحقیقاتی عدالت کی طرف سے درج ذیل مزید دس سوالات کے جوابات صدر انجمن احمد یہ ربوہ کو داخل کرنے کا حکم دیا گیا۔یہ سوالات دوسرے فریقوں کے تحریری بیانات کی روشنی میں مرتب کئے گئے تھے :۔ا۔انہوں نے اسلام میں انتیوں پر دھی اور نزول جبرئیل کے وجود کوتسلیم کیا ہے حالانکہ غیرتی پر وحی نازل ہو سکتی ہے نہ بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جبرئیل نازل ہو سکتا ہے۔ایسے عقیدے والا رسول کریم مسلم کی بنک کرتا ہے۔۲۔انہوں نے نبوت کا دعومنی کیا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کی بنک کی ہے (۳) انہوں نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور مسیح ناصری کی وفات کا اعلان کر کے مسلمانوں کی دل شکنی کی ہے۔۔انہوں نے ایک نئی اُمت بنائی ہے اور اپنے نہ ماننے والوں کو کافر اور خارج از اسلام کہا ہے اس لیے مسلمانوں کو اشتعال آتا ہے - انہوں نے اپنے مخالفوں کے پیچھے نمازیں پڑھنے سے روکا ہے ان کا جنازہ پڑھنے سے روکا ہے اور ان کو لڑکیاں دینے سے روکا ہے 4- انہوں نے ایک غیر مسلم حکومت کی اطاعت کرنے کی تعلیم دی ہے اور اس کی تائیدیں جہاد کو منسوخ قرار دیا ہے۔۔انہوں نے مسلمان حکومتوں اور مسلمان تحریکوں سے کبھی ہمدردی نہیں کی۔۔انہوں نے مسلمانوں کو عموماً اور مسلمان علماء کو خصوصاً سخت گالیاں دی ہیں۔۹۔انہوں نے مسلمانوں سے الگ رہنے کی کوششیں کیں مثلا کر بوہ بنایا۔۱۰ - احمدی پاکستان کے مخالف ہیں اور عقلاً بھی وہ مخالف ہونے چاہئیں کیونکہ وہ ایک امام کو مانتے ہیں اور اس طرح وہ ایک متوازی حکومت بنانے کے مجرم ہیں۔