تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 237
۲۳۵ یہی دوست آخر میں لکھتے ہیں:۔" ہم نے تو ان ابتلاؤں کے دنوں میں اللہ تعالیٰ کے واضح نشانات بلکہ خود زندہ خدا کو دیکھ لیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صداقت پر زندہ رہ سکھے اور اسی پر موت دے یاا مرکز سلالہ میں خدا کے فضل و کرم سے ہر طرح خیرو عافیت ہے۔آپ یہ مکتوب اپنے حلقہ احباب تک پہنچا دیں اور دعاؤں کی تلقین کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہر دم آپ کا حامی و ناصر ہو۔والسلام خاکسار احمد خان نیستیم مجلس قیام امن، احمد نگر