تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 223 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 223

۲۲۱ اطلاعا۔ربود ۱۲ مار 11903 - حضرت اقدس۔۔۔ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی صحت کے متعلق تازہ ترین یہ پورٹ یہ ہے کہ " نقرس کی تکلیف شروع ہے۔پاؤں میں جو زخم منھا۔وہ ابھی باقی ہے احباب صحت کاملہ کے لیے دعا فرما دیں۔آج حضور انور نے سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، شیخو پورہ کے اضلاع شہر پشاور اور ریاست بہاولپورہ کے بعض خدام کو شرف ملاقات بخشا۔آج اور کل مرکزہ میں کوٹ رحمت خال ، پریم کوٹ ، مانگٹ اور نیچے ، لا پور ،گجرات جو سکہ میانوالی، ملتان، مگھیانہ اور دوسرے مقامات سے جماعتوں کی خیریت کے متعلق اطلاعات موصول ہوئیں۔ان خطوط سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کے فضل سے اکثر جماعتیں موجودہ حالات میں بڑے میر و استقلال سے کام لے رہی ہیں۔اور خدا کے فضل سے مراسمیگی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔لاہور لائلپور اور راولپنڈی کی جماعتوں نے مصائب کے طوفانوں میں ہمت و استقلال کا نہایت عمدہ نمونہ دکھایا ہے۔را ولپنڈی میں بعض سرکاری افسروں نے ہمارے احمدی ملازمین کو یہ پیشکش کی کہ وہ ان کی حفاظت کے لیے ایک محفوظ کیمپ قائم کرا دیتے ہیں۔مگر انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آقا کے حکم کی تعمیل میں اپنے اپنے گھروں میں مرجانا منظور کر سکتے ہیں۔مگر کیمپ میں جانا منظور نہیں کر سکتے۔ایک جماعت نے لکھا " یہاں کی جماعت میں خدا کے فضل کوئی گھیرا ہٹ نہیں۔لیکن نہیں ہر وقت مرکز کا خیال ہے۔پچھلے دنوں ایک جگہ سے کسی دوست نے لکھا۔کہ یہاں شرارت بڑھ رہ ہی ہے۔اس پر حضرت اقدس۔۔۔۔ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یہ جواب رقم فرمایا:۔ان شرارتوں کو پکڑنے والا آسمان پر زندہ خدا موجود ہے۔نند و خدا کس طرح شرارتوں کو پکڑتا ہے۔اور انسانی تدبیریں خدائی تقدیر وں سے مکہا کہ پاش پاش ہو جاتی ہیں۔اس کا نظارہ پہلے ہم نے ہزار وں مرتبہ کیا ہے۔کیا اس کے بعد بھی ہمیں کوئی فکر دامنگیر ہو سکتا ہے۔نہیں اور ہر گز نہیں۔احباب ربوہ کی خدمت میں ہدیہ سلام پیش کرتے ہیں۔اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہو۔شرپسندوں کے شر سے محفوظ رکھے۔آپ ہمیں اپنی خیریت کے متعلق جلدی جلدی