تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 222
رپورٹ یہ ہے کہ نزلہ نسبتا آرام ہے۔مگر گلے میں درد ہے۔اور سردرد کی تکلیف ہے۔احباب کرام دعا فرما دیں۔حضور انور نے آج اور کل ڈیرہ اسماعیل خاں۔لاہور ضلع شیخو پورہ ضلع لائل پور۔ڈھاکہ مجرات اور راولپنڈی کے متعدد احباب کو شرف ملاقات بخشا۔سیالکوٹ کے متعلق بعض احمدیوں کے جانی نقصان کی خبریں مشہور ہوگئی تھیں۔لیکن چودھری نذیر احمد صاحب کا نار موصول ہوا ہے کہ تمام احباب خیر بہت سے ہیں۔فالحمد للہ۔کراچی کے مسٹر شریح الدین رنگران ایڈاک کمیٹی سیکر ٹری سٹوڈنٹس فیڈریشن - اخبار سندھ آبزرور - ڈان ایوننگ سٹار سب نے موجودہ ہنگامہ کی مذمت کی ہے۔نیز مشرقی پاکستان سے بھی خبر ملی ہے کہ وہاں کا انگریزی و بنگلہ پریس پنجاب ایجی ٹیشن کے خلاف آوانہ بند کر رہا ہے۔کراچی جماعت نے " المصلح کا روزانہ ڈیکلریشن حاصل کر لیا ہے۔نیز ایک برقی پر میں بھی وہاں خرید نے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ربوہ میں ڈاک تار اور فون کا انتظام حسب دستور با قاعدہ موجود ہے۔گاڑیاں قریبا وقت پر آ رہی ہیں اور آج سے بہ بوہ اور سرگو دریا کے درمیان بسوں کی ایک سپیشل سروس بھی شرو ع ہورہی ہے۔بعض شرپسند عناصر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ اور ربوہ کے متعلق مختلف قسم کی افواہیں پھیلا رہتے ہیں۔ان مکروہ ہتھکنڈوں کے استعمال کی عرض جماعت کو پریشان کرنا ہے۔ان عناصر کو معلوم ہونا چاہیئے کہ احمدیوں کو پریشان کرنے کا یہ طریق نہ اب تک کامیاب ہوا ہے۔اور نہ انشاء اللہ کبھی آئندہ کامیاب ہو سکتا ہے۔جیسا کہ ہم عرض کر چکے ہیں۔مرکز احمدیت میں ہر طرح خیریت ہے۔احباب جماعت اپنے اپنے حالات کے متعلق ڈاک کے ذریعہ باقاعدگی سے اطلاع دیتے رہیں۔انشاء اللہ مرکز پوری ذمہ داری سے اس سلسلہ میں اپنے فرائض کی سرانجام دہی کرے گا۔اللہ تعالی آپ کا ہر دم حامی و ناصر ہو۔اور مسرتوں کی لانہ دال دولت سے مالا مال فرما دے۔(دستخط) زین العابدین ولی اللہ ١١٠ 11-1-11 F- وفات ۲۱ دسمبر ۶۱۹۶۴ ایڈیشنل ناظر اعلی