تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 135
۱۳۳ مقرر ہوئے جن کا کام امن قائم کرنا ہو گا۔غیر احمدیوں نے اس کمیٹی کے صدر کے لیے مجھے ہی منتخب کیا ہے۔ہماری طرف سے اس کیٹی میں چو ہدری غلام حیدر صاحب، قریشی محمد نذیر صاحب چوہدری علی شیر صاحب اور مولوی ظفر محمد صاحب اور خاکسار مقرر ہوئے ہیں۔جماعتی مقامی انتظامات میں عام تنظیم اور خدام کی اعلی نگرانی قائد احمد نگر مولوی عبدالمنان صاحب که قادر آبادی کے سپرد ہے۔اور مولوی شریف احمد صاحب خالد گجراتی دفاعی انتظامات کے۔نگران ہیں۔۔۔۔۔کل شام سے پانچ سپاہی پھر احد نگر میں آگئے ہیں انہیں اپنی نگرانی میں ایک کمرہ میں ٹھہرایا گیا ہے۔ان کے کھانے وغیرہ کا انتظام جماعت کے نہ یہ انتظام کیا جا رہا ہے۔آج غیر احمدی حلقوں میں ایک افواہ ہے کہ میانوالی کے پٹھانوں کا تین ہزارہ کا ایک مجھے پیدل آرہا ہے اور وہ جتھہ سرگودہا پہنچ چکا ہے۔ایک غیر احمدی نے خبر دی ہے کہ مہر محمد حسن صاحبیت نے اس تحریک میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔اس وقت چنیوٹ سے دو تین آدمی گاؤں کے لوگوں میں پراپیگنڈا کر رہے ہیں اور جھوٹی خبروں سے انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا پورا پتہ کر کے انشاء الله اطلاع دی جائے گی۔آج سے یہ انتظام کیا گیا ہے کہ انشاء اللہ حضور کی اقدس میں روزانہ دو وقت احمد نگر کی رپورٹ براہ راست بھی بھیجی جایا کرے گی انشاء اللہ یہاں پہ مردوں ، عورتوں اور بچوں سب میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے پورا حوصلہ اور ہمت ہے۔حضور کے اعلانات روزانہ بیت الذکر میں سنائے جاتے ہیں۔خاکسار خادم نا چیز البعد العطاء جالندھری ۱۲ بجے دن ۹۳ کسپرٹینڈنٹ جامعہ احمدیہ وفات (۲۴ مٹی ۱۹۸۱ ی اسم استاد جامعه احمدیه وفات ۱۲ جنوری له تله استاد جامعه احمدیه (وفات ۲۹ ر ا پریل ۱۹۸۲ ء کے مربی سلسله احمدیہ (وفات) ۱۵ / اکتوبر ۱۹۸۸ ء ص مر محمد حسن " ایم ایل اسے لالیاں۔