تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 94
افواہیں پھیلائی جاتی ہیں اور غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔افواہیں جو پھیلائی جاتی ہیں رہا ہر غیراحمدیوں کے دیہات میں) وہ یہ ہیں کہ احمدیوں نے غیر احمدیوں کے کھیتوں میں مولیشی چھوڑ کر ان کے کھیتوں کو برباد کر دیا ہے۔اور غیر احمدیوں کو مار پیٹ رہے ہیں۔بالخصوص یہ خبریں میرے حلقہ امارت کے متعلق (جہاں احمدیوں کی کافی آبادی ہے۔ناقل ) پھیلائی جاتی ہیں۔تاکہ باہر کے دیہات مشتعل ہو کہ ہمارے خلاف جتھہ بندی کر کے امن عامہ کو برباد کر دیں۔