تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 386 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 386

کے ایک حصہ کا رویہ شروع میں ڈانواں ڈول تھا مگر بعد میں اس نے بھی دیانتداری کا ثبوت دیا گو افسروں ہے کہ مسلم لیگی پر نہیں کے ایک حصہ نے اس موقعہ پر بہت برا نمونہ دکھایا۔بہر حال جس قوم کے متعلق پیر شہور ہو کہ وہ بہت جلد پر اسپگینڈا سے متاثر ہو جاتی ہے اس قوم کے پولیس کا پراپیگنڈا کے مواد کو چھوڑ دینا ایک بہت امید افزا بات ہے۔ما دوسری خوشی مجھے یہ ہوئی کہ اس موقعہ پر ہندوستان کے مسلم پریس نے بھارت کا کم پولیس بھی اس فتنہ کے خلاف آواز بلند کی حتی کہ وہ اخبارات جو پہلے ہمارے دشمن تھے انہوں نے بھی بڑے زور سے ہماری تائید کی۔ان میں سے ایک نے تو لکھا کہ اس فتنہ کو دیکھ کر ہمارے سر ندامت سے جھک جاتے ہیں اور ہم ہندوستان کے غیر مسلموں کے سامنے آنکھ اُٹھانے کے قابل نہیں رہے۔یہ ایک بہت نیک تبدیلی ہے۔ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے پھر ترقی کے مواقع پیدا کرے ، انہیں ہر قسم کے ظلم سے بچائے، ان کے بڑھنے اور پھلنے پھولنے کا سامان پیدا کرے اور ہندوستان میں اسلام کو پھر وہی بلکہ اس سے بھی زیادہ عزت حاصل ہو جو اسے پہلے وہاں حاصل تھی۔فرمایا۔اب اس فتنہ نے ایک اور پلٹا کھایا ہے اور وہ یہ کہ ہمارے منظم بائیکاٹ کی تحریک خلاف منظم بائیکاٹ کی تحریک شروع کی گئی ہے لیکن اس قسم کی چیزیں عارضی ہوتی ہیں جو انشاء اللہ بہت جلد خود ہی ختم ہو جائیں گی۔اب آخری تدبیر کے طور پر ہمارے مخالفین نے سراسر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی مہم بے بنیاد الزامات لگانے کی مہم شروع کی ہے۔مجھے افسوس ہے کہ ان لوگوں نے جھوٹ بولنے میں جتنا کمال حاصل کر لیا ہے ہماری جماعت نے ابھی سچ بولنے میں اتنا کمال حاصل نہیں کیا۔اگر سچ بولنے میں ہماری جماعت کمال حاصل کرلے تو یہ جھوٹا پراپیگنڈا ہمارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتا۔حضور نے فرمایا (1) مثلاً پہلا الزام یہ لگایا گیا ہے کہ ہم نے فرقان فورس کے ذریعے پاکستان کو سخت نقصان پہنچا یا مکمل فوجی وردیاں اور بہت سے ہتھیار اور گولہ بارو دوغیرہ حاصل کر کے ربوہ میں لے آئے۔یہ الزام لگاتے ہوئے فوجی وردیوں اور گولہ بارود کی جو تفصیل پیش کی گئی ہے اول