تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 344 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 344

۳۴۰ اور فساد کی سازشیں کرتے ہیں۔اسے عزیز و ا پانی سلسلہ ہی نے ختم نبوت کے عقیدہ پر اتنا زور نہیں دیا بلکہ میکن نے بھی اسے بہجت کی شرائط میں قرار دیا ہے اور ہر بیعت کرنے والے سے اقرار لیتا ہوں کہ میں رسولی کو ہیم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین یقین کروں گا۔اب بتاؤ کہ اس سے زیادہ زور اس عقیدہ پر کیا ہو سکتا ہے؟ اب جو نہ مجھے قیامت کے دن ہمارا ہاتھ ہوگا اور اس کا دامن۔باقی رہا یہ کہ ہم یہ سب کچھ دل سے نہیں کہتے بلکہ جھوٹ بولتے ہیں تو یہ دلیل تو دونوں طرف چل سکتی ہے۔ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہم پر الزام لگانے والے لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین نہیں مانتے۔اگر ہم ایسا کہیں تو کیا آپ ہماری بات مان لیں گے اور وہی غیرت جس کا مظاہرہ ہمار سے تعلق کرتے ہیں ان کے متعلق بھی دکھائیں گے ؟ اسے عزیزو! ایک دن ہم سب نے مرنا ہے اور خدا تعالیٰ کے سامنے حاضر ہوتا ہے۔آپ کے آباء بھی مرے اور آپ بھی مریں گے اور آپ کی اولاد بھی مرے گی اور یہی حالی میرا اور میرے ساتھیوں کا ہے پس بچاہئیے کہ ہم اس دن کے لئے تیاری کریں جو آنے والا ہے۔یہ دنیا چند روزہ ہے یہ لاف و گزان اور کثرت پر نازہ اور پھکڑ بازی اور گالی گلوچ مالك الملك رب العلمین کے سامنے ہر گز کام نہ دیں گے لیپس چاہئیے کہ جس نے ایسی غلطی نہیں کی وہ اپنے بھائی کو سمجھائے اور جس نے کی ہے وہ تو بہ کرے۔اُسی کی جان محفوظ ہے جو رسولی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اخلاق پر چلتا ہے نہ وہ کہ منہ سے آپ کے احترام کا دعویٰ کرتا ہے مگر عمل اس کے خلاف کرتا ہے۔جو لوگ ایسے ہیں کہ ہمیں مارنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ بے شک اس کی طاقت رکھتے ہیں کیونکہ وہ بہت ہیں اور ہم تھوڑے ہیں مگر وہ اس دن کو بھی یاد رکھیں جس دن ہم سب خدا تعالیٰ کے سامنے پیشیں ہوں گے ، جس دن محمد نہ سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منہ دکھانا ہوگا۔جو اس دن خوش ہوگا وہی کامیاب ہے اور جو اس دن آنکھ اُونچی نہ کر سکے گا اُس کی زندگی رائیگاں گئی۔کاش وہ پیدا نہ ہوتا۔کاش ! اسے رسول کریم علی اللہ علیہ وسلم کی فضینا ک آنکھ نہ دیکھنی پڑتی۔والسلام نے ه المناشر انجمن ترقی اسلام ربوہ پاکستان کوالد روزنامه فصل مورخہ بار جولائی ۱۹۵۲ء مت !