تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 328 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 328

۳۲۴ مخلوف مفتي الديار المصريه إلى المعاش بعد ان اثار اكثر من مشكلة واكثر من ازمة ) یعنی گزشتہ ہفتر شیخ حسنین محمد مخلوف کو پنشن دے دی گئی ہے انہوں نے بہت سی مشکلیں اور الجھنیں پیدا کر دی تھیں۔نیز بتایا : " ولم تكن فتاوى الاستاذ الشيخ مخلوف عادية يمر عليها الانسان مر الكرام بل إن كثير امنها اثار روائح وعواصف وكان موضع القيل والقال وفي مقدمة هذه الفتاوى۔۔۔۔۔فتواه فى شان الطائفة القاديانية یعنی الاستاذ الشیخ مخلوف کے فتاوی ایسے معمولی حیثیت کے نہ تھے جن کو انسان بآسانی نظراندا کر دے بلکہ اُن کے اکثر فتوے آندھیاں اُٹھانے اور طوفان برپا کرنے کا موجب بنے۔یہی وجہ ہے کہ ان پر ہر جگہ اعتراضات کی بوچھاڑ کی گئی۔ان قابل اعتراض فتاوی میں سمیر فهرست قادیانی جماعت سے متعلق فتوی ہے۔الشیخ حسنین محمد مخلوف تو دو سال کے بعد پیشن یاب ہوئے شاہ فاروق مصر کا عبرتناک انجام مگر شاہ فاروق کی نسبت خدائے ذو الجلال کا آسمانی فیصلہ اس نام نہا و فتوئی کے چند دن بعد ہی نافذ ہو گیا یعنی ہم جولائی ۱۹۵۲ء کی شب کو مصری افواج کے لیفٹیننٹ جمال عبد الناصر کی قیادت میں بغاوت کر دی۔مصر و سوڈان کے اس مطلق العنان بادشاہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا اور عسکری انقلاب کے بعد جنرل محمد غنیب مصر کے سر براہ مقر ہوئے۔جنرل محمد حبیب نے بادشاہ کو معزول اور ملک بدر کرنے کے لئے حسب ذیل اعلامیہ جاری کیا :- انه نظرا لما لاقته البلاد فى العهد الاخير من فوضى شاملة عمت جميع المرافق نتيجة سوء تصرفكم وعيشكم بالدستور دامتها نكم لارادة الشعب حتى اصبح كل فرد من افراده لا يطمئن على حياته أو ماله اوكرامته۔ه نجواله الفضل الطور ۳۴۳ مش ۵۱۲۵