تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 221 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 221

PIA کے لئے تیار ہو گئی ہے۔باہمی خانہ جنگی کے ذریعہ بیرونی اقتدار کے ہاتھوں غلامی کے ایک ایسے گڑھے میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے جہاں سے نکلنے کی بظاہر کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ایک طویل عرصہ کی غلامی کے بعد اللہ تعالٰی نے مسلمان قوم کو قائد اعظم کے اخلاص و استقلال کے ذریعہ ایک آزاد ملک دیا تھا اور آج اس ملک کو دوبارہ غیر ملکی استبدادیت کے پنجہ میں دینے کی کوششیں شروع ہیں۔چونکہ ہماری موجودہ حکومت ایک دقعہ خود مذہب کے نام پر پاکستان کے حصول میں قوم کو استعمال کر چکی ہے اور اس لئے اب وہ مسلم رائے عامہ کے جوش و خروش کا اپنے آپ میں مقابلہ کی تاب نہ پاتے ہوئے باوجود نتیجہ سے باخبر ہونے کے یہ کھیل دیکھ رہی ہے اور لے لیس ہے یا نادانستہ طور پر پہلے اس تحریک کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔اور اب پانی سر سے چڑھ چکا ہے اور ہمارے یہ مولوی جو پاکستان کے اور جو مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں پاکستان کے دشمنوں سے قیام پاکستان سے پہلے جو سودا کر چکے ہیں نصحت قوم ملاک اور تباہ و برباد کر انے کے باوجود بھی اپنے اس سودا پر پوری ایمان داری سے قائم ہیں، خواہ ملک در ساری قوم اس سودا کی نذر ہو جائے۔احمدی توخوش قسمت ہیں کہ ہمارے احرار بزرگ خود انہیں سرکاری طور پر اقلیت قرار دلوار رہے ہیں۔اب جبکہ انکو پاکستان کے کسی صوبہ میں آئین ساز اداروں یا لوکل باڈیوں کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کوئی ایک نشست بھی مخصوص نہیں اور نہ ہی احرار نظریات کے رو سے ان کی جان و مال ، عزت و آبرو محفوظ ہیں عیسائی مشتریوں کی طرح قانوناً انہیں بھی اپنے عقائد کی اشاعت یا تبلیغ کی اجازت مل گئی۔احمدیوں کو اس رعایت کے لئے احرار کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کہ انہیں پاکستان سے باہر نکالنے کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔نیز اگر احمدی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور ہیں تو احرار کی طرف سے غیر مسلم اقلیت“ کا لیبل اُلٹا ان کے لئے مفید ثابت ہو گا جب آپ عملاً قولا اور فعلاً مسلمان ہوں گے تو غیر سلیم اقلیت کا ٹائیٹل آپ کے لئے مزید تقویت کا باعث ہوگا کیونکہ پاکستان کے مقتدر علماء کی تمامتر تو بہ سیاسیات اور اقتدار کی طرف لگی ہوئی ہے اور ان کی سیاسیات کی راہ میں مسلمانوں کا کوئی فرقہ بھی اثر انداز ہوا اس کی بھی یہی سزا ہو گی جو آپ کے لئے تجویز کی گئی ہے۔جہاں تک ہماری ناقص رائے کا تعلق ہے ملک افتراق پشت سے اسی صورت میں بیچ سکتا