تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 214 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 214

کی خبر اخبارات میں شائع ہوئی تو روشن خیال عوام کو سخت دھنگا پہنچا تھا۔ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے موجودہ کشتی بان خواجہ ناظم الدین جنہوں نے دلیر قیادت کی ایک مثال قائم کر دی ہے اور قوم کی زندگی ہیں جن طوفانوں سے انہیں سابقہ پڑا ان کا انہوں نے دلیری سے مقابلہ کیا حالات کی نزاکت کو پوری طرح محسوس کریں گے اور ملک کی ایسی دلیرانہ قیادت کریں گے جس کا حالات تقاضا کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ کو جبکہ وہ اس آخری نازک مرحلہ پر پاکستان کی نیابت کرنے جنیوا تشریف لے جا رہے ہیں ملک کے واحد ترجمان کی حیثیت سے قوم کا پورا اعتماد حاصل ہونا چاہیئے۔دشمن کے جاسوسوں نے ایسے آدمی کے عزت و وقار اور اقتدار کو کھو بھائی کرنے کی کوشش میں جو ملک کی جنگ لڑنے باہر جا رہا ہے کشمیر کے معاملہ پر بھر پور ضرب لگائی ہے۔اب یہ پاکستانی حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس نقصان کی تلافی ایک ایسے جرات مندانہ بیان سے کرے جس میں وزیر خارجہ کی قابلیت دیانت و امانت اور نمائندہ حیثیت پر پورا اعتماد ظاہر کیا گیا ہو۔لے (ترجمہ) اسی طرح سالا نیشنل گارڈ مسلم لیگ نے امروز کے ایک حقیقت افروز مضمون کی بناء پر حسب ذیل اشتہار دیا :- " بسم اللہ الرحمن الرحيم محمدة وتصلى على رسوله الكريم پاکستان کے دوست نما دشمنوں کو انتباہ کراچی میں احرار نے یہ پوسٹر لگا یا کہ ظفر اللہ خان کو وزارت خارجہ سے ہٹا دو اس کی بابت سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر کیوں ہٹایا جائے ؟ کیا اس لئے کہ چوہدری صاحب کو ہمارے محبوب رہنما بانی پاکستان حضرت امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی دوربین نگاہ نے وزارت خارجہ کے لئے منتخب کیا اور حضرت قائد ملت لیاقت علی خاں نے ان کے کام کی تعریف کی۔حضرت قائد پاکستان الحاج خواجہ ناظم الدین وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ اور آپ کے رفقاء کار قائدین نے بار بار ان پر اعتماد کا اظہار فرمایا۔تمام اسلامی ممالک کے مدتیرین نے ان کی اسلامی خدمات کی تعریف کی اور آج بھی اسلام اور مسلمانوں کے ہمدردو نمائندوں نے انہیں اپنا مشیر و معاون بنا رکھا ہے۔نے سول اینڈ ھری گزٹ " لاہور ۱۲ اگست ۱۹۵۷ء کو الہ روزنامه افضل لا ہو کر اگست ۱۹۵۷ مث