تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 181 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 181

۱۷۸ خد اتعالیٰ کی محبت خدا تعالیٰ پر یقین اور وثوق پیدا کرنا اور اسے ملنے کی کوشش کرنا ایک طبیعی بعد یہ ہے لیکن کتنے نوجوان ہیں جو ایسا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوئی فرمایا تھا اُس وقت ہر انسان کا ایک ہی مقصد تھا کہ وہ آپ کے ذریعہ خدا تعالیٰ کو ملے گا۔وہ لوگ آگے بڑھتے تھے کیونکہ ان میں سے ہر ایک یہ سمجھتا تھا کہ اگر کسی چیز نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دوسرے علماء پر امتیاز دیا ہے تو وہ یہی چیز ہے کہ آپ کی پیروی کرنے سے بعد ملتا ہے۔مسائل دوسرے علماء بھی سہانتے ہیں۔اگر آپ کی وجہ سے کوئی فرق پیدا ہوا ہے تو وہ یہی ہے کہ آپ کی پیروی سے خدا تعالیٰ ملتا ہے۔آپ کا دعوی ہے کہ خدا تعالٰی کو ملنے کا دروازہ کھلا ہے بند نہیں لیکن اب کتنے نوجوان ہیں جو خدا تعالٰی کو ملنے کی کوشش کرتے ہیں جتنا وقت دور ہوتا جاتا ہے لوگوں سے یہ خواہش مٹتی جاتی ہے۔حالانکہ چاہیے یہ تھا کہ ہمت اور کوشش سے اس بجذبہ کو اُبھارا جاتا۔اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کا آنا بھی بیکا نہ ہے۔پس ان دنوں میں دعائیں کرو۔نوجوان اپنے اندر یہ روح پیدا کریں کہ خدا تعالیٰ کا زندہ تحلق حاصل ہو جائے۔پہلے اگر ایک شخص بہاتا تھا جیسے خدا تعالیٰ سے تعلق ہوتا تھا تو اس کی جگہ کئی اور پیدا ہو جاتے تھے۔بجائے اس کے کہ تم یہ کہو کہ اب ایسا کوئی شخص نہیں جس کا تعلق خدا تعالیٰ سے ہو یا جیسے الہام ہوتا ہو۔تم خود کوشش کرو کہ اگر ایک ایسا شخص مرجائے تو نہیں اور ایسے آدمی پیدا ہو جائیں۔اور اگر ۲۰ آدمی مر جائیں تو ۲۰۰ اور ایسے آدمی پیدا ہو جائیں۔اگر ۲۰۰ مر جائیں تو ۲۰ ہزار اور ایسے آدمی پیدا ہو جائیں۔یہ چیز ہے جو تمہارے حوص بلوں کو بڑھائے گی اور دنیا کو بایوس کر دینے والی ہوگی۔دنیا بادی ہتھیاروں کی طرف دیکھتی ہے۔اگر ہزاروں لوگ ایسے پیدا ہو جائیں جو خدا تعالیٰ سے ہمکلام ہونے والے ہوں۔خدا تعالیٰ کے نشانات دیکھنے والے ہوں خدا تعالٰی پر یقین رکھنے والے ہوں اور اس کا ظہور اپنی ذات میں محسوس کرنے والے ہوں تو دوسرے لوگ خود بخود مایوس ہو جائیں گے۔کیونکہ دوسرے لوگ قصے سناتے ہیں اور یہ لوگ آپ بیتی بنائیں گے اور جگ بیتی آپ بیتی جیسی نہیں ہوتی۔جب ہزاروں کی تعدادمیں ایسے لوگ پیدا ہو بہائیں گے جن کا مند اتعالیٰ سے تعلق ہوگا تو جگ بیتی بھاگ جائے گی اور آپ بیتی غالب آجائیگی