تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 102
44 سپرد خاک کر دیا گیا۔آپ نے اتوار کی شب کو ربوہ ہی میں انتقال کیا تھا۔(نامہ نگار)" -۲- روزنامہ آفاق" لاہور (مورخہ ۲۴۔اپریل ۱۹۵۲ء) کی خبر:- بانی احمدیت کی بیوہ کا انتقال لاہور ۲۲ اپریل۔مرزا غلام احمد قادیانی بانی فرقہ احمد ہیت کی بیوہ نصرت جہاں بیگم کا پرسوں شب ۸۶ برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔نصرت جہاں بیگم احمدی فرقہ کے موجودہ خلیفہ مرزہ البشیر الدین محمود احمد کی والدہ تھیں۔ان کی تدفین آج ربوہ میں ہوگئی۔(ا پ ) - روزنامہ خاتون مورنے مور اپریل ۱۹۵۲ء کی شاعت میں بعنوان مرزا بشیرالدین کی والدہ کا انتقال" لکھا :- " 4 د لاہور ۲۲ اپریل - بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب کی اہلیہ سیدہ نصرت جہان کیم کو آج صبح ربوہ میں سپر د خاک کر دیا گیا۔آپ نے اتوار کی شب کو ربوہ ہی میں وفات پائی تھی۔نماز جنازہ آپ کے بڑے صاحبزادے مرزا البشیر الدین صاحب امام جماعت احمدیہ نے پڑھائی یا -۴- روزنامه امروز لاہور (۲۴ اپریل ۱۹۵۲ء) کے نامہ نگار نے لکھا :- بانی جماعت احمدیہ کی زوجہ محترمہ سپر د خاک کر دی گئیں لاہور ۲۲ اپریل۔مرزا غلام احمد بانی جماعت احمدیہ کی اہلیہ محترمہ حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم کو جو اتوار کی شب وفات پاگئی تھیں آج صبح ربوہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ آپ کے بڑے صاحبزادے مرزہ البشیر الدین محمود احمد امام جماعت احمدیہ نے پڑھائی جس میں ہزار ہا افراد نے شرکت کی۔مرحومہ کو احمدیہ جماعت میں کافی بلند مقام حاصل تھا۔تقاصد کی تکمیل میں نصف صدی سے زائد عرصہ تک سر گرم عمل رہیں۔" ۵ - اخبار دی سول اینڈ ملٹری گزٹ (۲۳۔اپریل ۱۹۵۲ء) کی خیر کا متن یہ تھا :- MIRZA GHULAM AHMAD'S WIDOW LAID TO REST (From a Correspondent) RABWAH, April -The body of Sayyeda Nusrat