تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 94 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 94

۹۱ اصول تجویز کرے اور پھر اپنے مضمون کو ترتیب دے اور اسے ایسی عبارت میں لکھے جو مونر اور اونشین ہو۔گویا لڑنے والا حصہ اور ہوگا اور گولہ بارو د تیار کرنے والا حصہ اور ہو گا۔کیا تم نے کبھی کوئی سپاہی ایسا دیکھا ہے جسے لڑائی پر جانے کا حکم ملے تو وہ کار توس بنانا شروع کر دے یا بندوق بنانا شروع کہ دے۔کیا کبھی تم نے کبھی دیکھا کہ کسی کو د ترس مقرر کیا گیا ہو تو ساتھ ہی اسے یہ کہا گیا ہو کہ اب جغرافیہ پر ایسی کتاب لکھ دو جو پڑھانے کے کام آسکے۔" ہمیشہ اصل کام والا حصہ الگ ہوتا ہے اور تعاونی حصّہ الگ ہوتا ہے ؛ در حقیقت لائبریرین کے عہدہ پر ایسے آدمی ہونے چاہئیں جو صرف و نحو کا علم رکھتے ہوں، تاریخ جانتے ہوں ، حدیث ، فقہ، اصول فقہ ، تفسیر قرآن اور اصولی تغیر سے تعلق رکھنے والے تمام علوم سے آگاہ ہوں اور جب مصنفین کو حوالہ جات وغیرہ کی ضرورت ہو تو وہ کتابیں نکال نکال کہ ان کے سامنے رکھتے پہلے جائیں۔جیسے لڑنے کے لئے سپاہی بھاتا ہے تو اُسے و روی تم سلا کر دیتے ہوا اسے گولہ بارود خود تیار کر کے دیتے ہو۔اس کے بعد ہمیں ضرورت ہوگی کہ جرمن جاننے والے آدمی ہمارے پاس موجود ہوں۔فرانسیسی بجاننے والے ہمارے پاس موجود ہوں، انگریزی جاننے والے ہمارے پاس موجود ہوں۔اسی طرح عربی علوم کے جاننے والے لوگ موجود ہوں۔کوئی تفسیر کا ماہر ہو۔کوئی حدیث کا ماہر ہو۔کوئی گفت کا ماہر ہو اور ان کا کام یہی ہو کہ وہ رات دن ان کتابوں کا مطالعہ کرتے رہیں اور ان کے خلاصے تیار کرتے رہیں۔پھر کچھ لوگ ایسے ہوں جو سلسلہ کے خلاف دشمنوں کا شائع کر دہ لڑ پچر ہی پڑھتے رہیں۔کچھ لوگ ایسے ہوں جو وفات مسیح وغیرہ کے متعلق نئے دلائل کی جستجو میں مشغول رہنے والے ہوں۔اب تو اس مسئلہ پر کچھ لکھتے ہوئے بھی گھبراہٹ ہوتی ہے کہ یہ ضمون پامال ہو چکا ہے لیکن بعض دفعہ کوئی نیا نکتہ بھی ذہن میں آجاتا ہے بعض دفعہ کوئی نیا اعتراض آ جاتا ہے جس کے متعلق انسان سمجھ لیتا ہے کہ اس کا حل ہونا ضروری ہے۔یہ لائبریرین کا کام ہے کہ وہ بتائے کہ فلاں فلاں مسائل پر ہمارے علماء نے روشنی نہیں ڈالی یا ان کو این این کتابوں سے مدد مل سکتی ہے۔گویا لائبریری ایک آرڈینینس ڈپو یا سپلائی ڈپو ہے جو مبلغین اور علماء سلسلہ کی مدد کے لئے ضروری ہے۔یہ کام بہت بڑا ہے۔لیکن جب حساب لگاتا ہوں تو میرا اندازہ یہ ہوتا ہے کہ اگر ہمارے پاس