تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 419
سے ۴۱۲ غرض یہ کیسا عظیم الشان دربار ہے کہ اس میں بادشاہ کی طرف سے اپنے درباری کو ہو انعام دیا گیا وہ دنیا کی شدید مخالفت کے باوجود قائم رہا، قائم ہے اور قائم رہے گا۔حکومتیں اُس روحانی گورنر جنرل کے مقابلہ میں کھڑی ہوئیں تو وہ مٹا دی گئیں، سلطنتوں نے اس کو ترچھی نگاہ سے دیکھا تو وہ تہ و بالا کر دی گئیں۔بڑے بڑے جابر بادشاہوں نے اُس کا مقابلہ کیا تو وہ پتھر کی طرح مسل دیئے گئے، کیونکہ اس دربار خاص کا بادشاہ یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اُس کے مقریہ کہ وہ گورنر جنرل کی کوئی بہتک کررہے یا اس کے پہنائے ہوئے مجبتہ کو کوئی اُتارنے کی کوشش کرے۔وہ اپنے درباریوں کے لئے بڑا غیور ہے اور سب سے بڑھ کر وہ اس درباری کے لئے بغیرت مند ہے جس کا مبارک نام محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہے خدا تعالی کی اُس پر لاکھوں برکتیں اور ر کروڑوں سلام ہوں - امين يارب العلمين له بالخير ۲، سیر روحانی جلد دوم ملا ، ما ناشر الشركة الاسلامیہ نیٹیڈ یوہ اپریل ۱۹۵۶ - +