تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 402
۳۹۶ الہامات کی تشریح اور تفسیر اور اُن کا مقصد اور مدعا بتانے اور شائع کرنے میں یہ اخبار رہے گا۔برادران۔ہم سب جانتے ہیں کہ یہ وقت ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کے لئے بڑا نازک ہے اور شجاعت کیلئے خصوصاً نازک ہے مگر ہم ایک ایسے خدا کے بندے ہیں اور اس پر ایمان اور قین رکھتے ہیں جس کے ایک اشارہ سے دنیائیں پیدا ہوتی اور ٹتی ہیں اور قومیں ابھرتی اور کرتی ہیں اور حکومتیں قائم ہوتی اور تباہ ہوتی ہیں۔ہیں ہمارے حوصلے دوسرے لوگوں کے حوصلوں کی طرح نہیں ہونے چاہئیں۔جن کا کام خدا نے کرنا ہے اُنہیں ایسے حالات کی طرف نگاہ کرنا جائز ہی نہیں ہو سکتا آپ لوگ خدا کا ہتھیار ہیں۔آپ لوگ خدا کی تدبیر ہیں۔آپ لوگ وہ نیا بیچ ہیں جو خدا تعالیٰ نے دنیا میں بکھیرا ہے۔نہ خدا کا ہتھیار کند ہو سکتا ہے۔نہ خدا کی تدبیر ضائع ہو سکتی ہے۔نہ خدا کے پھینکے ہوئے بیجوں کو کیڑا کھا سکتا ہے۔پس اپنی نظریں آسمان کی طرف رکھو اور زمین کی طرف مت دیکھو۔یہ نہ دیکھو کہ تمہارے دائیں بائیں کون ہے بلکہ یہ دیکھو کہ تمہارے سر پر کس کا سایہ ہے۔محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا تمہارے ہاتھوں میں ہے اور فرشتوں کی فوجیں تمہارے پیچھے ہیں سچائی اور حق اور انصاف کو تم نے قائم کرنا ہے۔نیکی اور تقویٰ کو تم نے دنیا میں پھیلاتا ہے۔آئندہ دنیا کی زندگی اور اُس کی ترقی تمہارے ساتھ وابستہ ہے۔اور کائنات کی حرکت تمہارے اشاروں پر تیز یا سست ہونے والی ہے۔اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو تبلیغ کو وسیع کرو۔زیادہ سے زیادہ کچھبتی یکرنگی اور اتحاد پیدا کرو۔اپنے مرکز کے ساتھ تعاق کو مضبوط کرو اور ایسا کبھی نہ ہونے دو کہ تمہیں قادیان آنے کی فرصت حاصل ہو اور تم اس سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔دنیا تم پر ہنس رہی ہے۔اس لئے کہ تم پارہ پارہ ہو چکے ہو لیکن خدا کے فرشتے آسمان پر تمہار سے لئے ہنس رہے ہیں اس لئے کہ تم فاتح، کامیاب اور کامران ہو۔اندھا جو کچھ بیان کرتا ہے وہ قابل اعتبار نہیں نابینا جوکچھ دکھتا ہے وہ بیچ ہے پس خدا کی باتوں پر یقین رکھو اور لوگوں کی باتوں پر کان نہ دھروہ ہو گا وہی جو خدا چاہتا ہے خواہ اس امر کے دستہ میں مشکلات کے پہاڑ ہی کیوں نہ ہوں۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور تم کو ایسے طریق پر کام کرنے کی توفیق دے کہ خدا کے فضلوں کی بارشیں تم ہے ہوا اور ہمیشہ ہوتی رہے۔آئین کے ہفت روزه اخبار بار قادیان ۷ - امان ۳۳۱ اش از مارچ ۶۱۹۵۲ م *