تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 161 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 161

106 قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ کے ابتداء میں ہی منافق کی یہ علامت بیان فرمائی ہے کہ جب کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ ٹھہر جاتا ہے اور جب آرام اور راحت کا وقت آتا ہے تو سہیل پڑتا ہے۔مومن وہ ہوتا ہے جو مصائب کے وقت اور بھی زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ احزاب کے موقع پر جب مسلمانوں سے کہا گیا کہ لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں اور وہ تمہیں مارنے کی تشکر میں ہیں تو انہوں نے کہا یہ تو ہمارے ایمانوں کو بڑھانے والی بات ہے کیونکہ ہمارے خدا نے پہلے سے ان واقعات کی خبر د سے دیکھی تھی۔اس سے ہمارے ایمان متزلزل کیوں ہوں گے وہ تو او ریہی بڑھیں گے اور ترقی کریں گے پس ایسے امور سے مومنوں کو یہ مجھنا چاہئیے کہ اللہ تعالیٰ ہمار سے مدارج کو بلند کرنے کے سامان پیدا کر رہا ہے ہم میں سے کون ہے جس نے ایک دن مرنا نہیں مگر ایک مورت کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ طبعی موت ہوتی ہے اور دوسری موت کے متعلق فرماتا ہے کہ ایسے مرنے والے ہمیشہ سے زندہ ہیں بلکہ فرماتا ہے کہ تم ان کو مردہ مت کہو وہ زندہ ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُن کو رزق مل رہا ہے یعنی اُن کی روحانی ترقیات کے سامان متواتر ہوتے پہلے جائیں گے۔دشمن تو یہی دیکھنا چاہتا ہے کہ وہ تم کو مٹا دے اور وہ تم کو غمگین بنا دے مگر جب وہ دیکھتا ہے کہ تمہیں مارا جاتا ہے تو تم اور بھی زیادہ دلیر ہو جاتے ہو، تم اور بھی زیادہ خوش ہو جاتے ہو اور کہتے ہو کہ خدا نے ہماری ترقی کے کیسے سامان پیدا کئے ہیں تو اس کا حوصلہ پست ہو جاتا ہے " ور نیز فرمایا :- حضرت مسیح موعود علیہ السلام پہلے ایک تھے پھر ایک سے دو ہوئے ، دو سے چار ہوئے، بچار سے آٹھ ہوئے ، آٹھے سے سولہ ہوئے ، سولہ سے نہیں ہوئے ، بتیس سے چونسٹھ ہوئے ، چونسٹھ سے ایک ہو اٹھائیس ہوئے اور اسی طرح ہم بڑھتے پہلے گئے کب وہ وقت آیا کہ ہمارا دشمن کمزور تھا اور ہم طاقت ور تھے۔ہماری تاریخ میں کوئی وقت ہم پر ایسا نہیں آیا کہ دشمن کمزور ہو اور ہم طاقتور ہوں، یا کرہے وہ وقت آیا کہ ہمارے پاس سامان تھے اور دشمن کے پاس سامان نہیں تھے ہمیشہ ہمارے دشمن کے پاس ہی سامان تھے اور ہمارے پاس کوئی سامان نہیں تھے یا کب وہ وقت آیا کہ دشمن نے ہمیں امن دینے کا ارادہ کیا ہو اور اس کے اس ارادہ کی وجہ سے ہم بچے ہوں ہمیشہ ہی دشمن نے ہمارے قتل کے ولے دیئے لیکن ہمیشہ ہی خدا نے ہم کو بچایا اور خدا تعالٰی نے ہم کو بڑھایا پس وہ کونسی نئی چیز ہے میں سے نہ گھبراتے ہو