تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 150
تحریک چلانی شروع کر دی جس پر سیدنا حضرت مصلح موعودیہ کو بھی اپنے خطبات کے ذریعہ جماعت کو اصل صورت حال سے بار بار آگاہ کر کے پرزور طور پر تلقین کرنا پڑی کہ اس کا فرض اولین ہے کہ وہ اپنے خلاف جھوٹے پراپگینڈا کی قلعی کھولنے کے لئے عوام کو احمدیت کے صحیح اسلامی عقائد سے باخبر کرے۔کیونکہ پاکستان کی سالمیت ، قیام امن اور جماعت احمدیہ کی ترقی کا اس کے سوا کوئی اور حل ممکن نہیں تھا ان دنوں سرکاری افسران کسی طرح معاندانہ روش اختیار کئے ہوئے تھے اس کی تفصیل حضور ہی کے الفاظ میں ہدیہ قارئین کی جاتی ہے۔فرمایا :- (۱) گذشتہ دنوں بعض افسروں نے سرکلر جاری کیا تھاکہ ان کے محکمہ کے تمام ملازم یہ فارم پر کر کے بھجوائیں کہ وہ کس کس فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور احمدی ہونے کی صورت میں یہ بھی لکھیں کہ قادیانی احمدی یا لاہوری احمدی۔اس سرکلہ کی عبارت ظاہر کرتی ہے کہ اس سے کوئی نیا فتنہ کھڑا کرنا مقصود تھا بعض غیر احمدی اخباروں نے بھی اس پر نوٹس لیا ورلکھا کہ اس تجویز سے صاف پتہ لگتا ہے کہ بعض فرقوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنا مقصود ہے کیسی فرد کے خلاف بے شک کا رروائی کی جائے اس میں ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن اگر کسی فرد کے خلاف کا رروائی کرنا مقصود ہے تو پھر اس کے فرقہ سے کیا مطلب؟ وہ خواہ کسی فرقہ سے تعلق رکھتا ہو اگر وہ جرم ہے تو آپ اس کے خلاف کارروائی کریں لیکن پہلے یہ دریافت کرنا کہ تمہارا فرقہ کونسا ہے اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ کسی فرد کی شرارت کی وجہ سے اس کے خلاف کارروائی کرنا مقصود نہیں بلکہ کسی خاص فرقہ میں ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف کوئی شرارت کرنا مقصود ہے۔ان واقعات کو دیکھتے ہوئے ہماری جماعت کو چاہئیے تھا کہ وہ اپنے اندر ایک بیداری پیدا کر لیتی اور اس آدمی کی ماننت جو آتش فشاں پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھا ہوتا ہے اپنے آپ کو تیار کر لیتی خواہ کوئی دوبارہ غلط ڈائری لکھ لئے اور گورنمنٹ کے پاس جھوٹی رپورٹ کر دے واقعہ یہی ہے کہ تبلیغ کے بغیر ہمیں چارہ نہیں (مگر اپنے رسوخ سے کام لے کر تبلیغ کرنا یا جبر کرنا یہ ہمارے مذہب میں جائز نہیں)۔پس ایک طرف تبلیغ کرنی چاہئیے اور دوسری طرف خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگنی چاہئیں تھی ہم کامیاب ہو سکتے ہیں اور اپنے مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں تبلیغ تمہاری تعداد کو بڑھائے گی اور دعائیں خدا تعالے کے فضل کو کھینچیں گی تبلیغ سے ہر درجہ اور حلقہ کے لوگ احمدی ہوں گے یا پھر انہیں کم از کم یہ پتہ