تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 144 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 144

۱۴۰ بھیج دے گا مگر ہمارے خدا کے پاس قدرت ثانیہ ہی نہیں اس کے پاس قدرت ثالثہ بھی ہے اور اسکے پاس قدرت ثالثہ ہی نہیں اس کے پاس قدرت رابعہ بھی ہے۔قدرت اولیٰ کے بعد قدرت ثانیہ ظاہر ہوئی اور جب تک خدا اس سلسلہ کو ساری دنیا میں نہیں پھیلا دیتا اس وقت تک قدرت ثانیہ کے بعد قدرت ثالثہ آئے گی اور قدرت ثالثہ کے بعد قدرت رابعہ آئے گی اور قدرت رابعہ کے بعد قدرت خامسہ آئے گی اور قدرت خامسہ کے بعد قدرت سادسہ آئے گی اور خدا تعالیٰ کا ہاتھ لوگوں کو معجزہ دیکھاتا پھلا سجائے گا اور دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت اور زبر دست سے زبر دست بادشاہ بھی اس سکیم اور مقصد کے راستہ میں کھڑا نہیں ہو سکتا جس مقصد کے پورا کرنے کے لئے اس نے حضرت مسیح موعود علی الصلاة و السلام کو پہلی اینٹ بنایا اورمجھے اُس نے دوسری اینٹ بنایا۔رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا کہ دین جب خطرہ میں ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کے لئے اہل فارس میں سے کچھ افراد کھڑا کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان میں سے ایک فرد تھے اور ایک فرد یکں ہوں لیکن رجال کے ماتحت ممکن ہے کہ اہل فارس میں سے کچھ اور لوگ بھی ایسے ہوں جو دہیں اسلام کی عظمت قائم رکھنے اور اس کی بنیا دوں کو مضبوط کرنے کے لئے کھڑے ہوں پس ہمارا مقابلہ کرنے والا ہمارا مقابلہ نہیں کرتا خدا تعالیٰ کا مقابلہ کرتا ہے ملے آخرین منصوبہ ، خلافت کی حقیقی اور بلندشان ایک نہایت لطیف مثال سے واضح کی چنانچہ فرمایا:۔کیا تمہیں دنیا میں کو ئی شخص ایسا نظر آتا ہے خواہ وہ کروڑ پتی ہو، حاکم ہو، وزیر ہو، بادشاہ ہو جو خدا تعالیٰ کو مار سکے پھر یہ کس طرح خیال بھی کیا جاسکتا ہے کہ یہ لوگ بعد اتعالیٰ کے مقابلہ میں کامیاب ہو جائیں گے۔اب تو ہم نے سینما دیکھنے سے روکا ہوا ہے اس سے پہلے تم بھی دیکھتے تھے اور میں نے بھی سینما دیکھا ہے۔اگر تم سینا کی تصویر پر گولی مارو تو کیا وہ اُس ایکٹر کو جائنگے گی جس نے اس میں کام کیا ہے وہ تو اُس وقت ہالی وڈ یا بیٹی یا کراچی میں زندہ پھر رہا ہوتا ہے اگر تم دس ہزار گولی بھی مارو تو اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا اس طرح ہم بھی تصویریں ہیںاور ہم پر حملہ کرنے سے بھی کچھ نہیں ہوتا۔اگر تم دولاکھ تو ہی چلا دو اور اگر تم تصویر کی دھجیاں بھی اُڑا دو تب بھی تم اس شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے کیونکہ جو چیز تمہارے سامنے ہے وہ محض ایک نشان اور تصویر ہے اصل چیز تو آسمان پر ہے اور وہ له الفضل ۲۲ ستمبر ام من