تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 126 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 126

۱۲۵ انڈونیشین میں بدلنا ہے، کہیں افریقین میں بدلتا ہے اور اس کے لئے بڑی بھاری جد و جہد اور کوشش کی ضرورت ہے۔یہ ایک بہت بڑا علمی کام ہے جو ہماری جماعت نے سر انجام دینا ہے یہ اگر تم صحیح معنوں میں کام کرنا چاہتے ہوتو پہلے تم فیصلہ کرو کہ تم نے کرنا کیا ہے ؟ اور جماعت کو اس وقت کن مسائل پر قلم اٹھانے کی ضرورت ہے مگر یہ تو کبھی فیصلہ ہی نہیں ہوتا اور جو جی میں آجائے اس کے متعلق اشتہار ہو جاتا ہے لیکن سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بہت بڑا نقص ہے جس کا ازالہ ہونا چاہیئے اس اور یک صدر انجمن احمدیہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ فوراً اس غرض کے لئے ایک کمیٹی مقرر کرے اس کمیٹی کے نصف ممبر تحریک جدید کے ہوں اور نصف مبر صدر انجمن احمدیہ کے ہوں ، اس کمیٹی کا یہ فرض ہوگا کہ وہ اپنے کام کی ہفتہ وار رپورٹ میرے سامنے پیش کرے۔اس کمیٹی کا یہ کام ہو گا کہ وہ لسلہ احمدیہ کا قدیم اور جدید لٹریچر شائع کرنے کے لئے ایک مفصل سکیم تیار کرے جو میرے سامنے پیش کی جائے اور پھر منظور شدہ لائنوں پر جماعت کے لئے لٹریچر مہیا کرے۔اس غرض کے لئے کمیٹی کا سب سے پہلا کام یہ ہوگا کہ وہ تمام ممالک کی ایک لسٹ تیار کرے اور پھر ان زبانوں کی ایک لسٹ تیار کرے جو ان ممالک میں بولی جاتی ہیں۔اور پھر یہ جائزہ لے کہ ہر ملک کے لوگوں کے لئے کس قسم کے لٹریچر کی مزورت ہے اور کون کون سے مسائل مخصوصہ ہیں جن کے لئے وہ لوگ ہم سے لٹریچر کا مطالبہ کر سکتے ہیں یا جن مسائل میں ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ان کی راہنمائی کریں۔اس طرح یہ بھی غور کیا جاوے کہ اس وقت ہندوستان اور پاکستان کے لوگ کن کن مسائل کو زیر بحث لاتے ہیں اور پھر یہ بھی دیکھا جائے کہ آیا اس مقصد کے لئے ہمارے پاس کوئی سابق لٹریچر موجود ہے یا نہیں، اگر ہے تو کون کون سا ہے پھر اس ام پر بھی غور ہونا چاہیئے کہ ہمارے پہلے لٹریچر میں کون کون سے مسائل پر زیادہ تفصیلی مواد موجود ہے جس کا خلاصہ شائع کرنے کی ضرورت ہے اور کن مسائل پر ہمارے پاس کم مواد ہے جن پر تفصیل سے لکھنے کی ضرورت ہے۔تمام امور پر غور کرنے کے بعد عملی کام شروع کیا جائے اور نہ صرف جماعت کو بلکہ غیر ممالک کے لوگوں کو بھی ان کی زبانوں میں لٹریچر مہیا کیا جائے یا سے حضرت امیر المومنین حضرت مصلح موعود کا سفر کومنٹو سندھ اوربعض عالمی تقریب اصلی موجودی نے اس ے رپورٹ مجلس مشاورت ۲۹ ص ۲۳ تا مش ۲ : FIA D' الموصوف