تاریخ احمدیت (جلد 12)

by Other Authors

Page 288 of 314

تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 288

اور جیسا کہ وہ مبارک ہے ایسا ہی اس کے اقوال و افعال و حرکات اور سکنات اور خوراک اور پوشاک اور مکان اور زبان اور اس کے جمیع لوازم میں برکت دکھ دیتا ہے تب سر یک چیز جو اس سے مس کرتی ہے بغیر اس کے جو یہ دعا کرے برکت پاتی ہے اور اس کے مکان میں برکت ہوتی ہے۔اس کے دروازوں کے آستانے برکت سے بھرے ہوتے ہیں اس کے گھر کے درواڑوں پر برکت برستی ہے جو ہر دم اس کو مشاہدہ ہوتی ہے اور اس کی خوشبو اس کو آتی ہے جب یہ سفر کرے تو خدا تعالے امنے اپنی تمام برکتوں کے اس کے ساتھ ہوتا ہے اور تعبیر یہ گھر میں آوے تو ایک دریا نوں کا ساتھ لاتا ہے۔وأخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمــــــين ه آنگیز کمالات اسلام ص۶۹