تاریخ احمدیت (جلد 12)

by Other Authors

Page 145 of 314

تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 145

۱۳۹ (۴) احمدی لوگ ابراہیم ، موسیٰ ، برق ، زرتشت اور سیح کے متعلق کیا کہتے ہیں ؟ ۳۔مذاہب کے لئے احمدیت کیا اہمیت رکھتی ہے اور معاشی اور سیاسی اعتبار بنی نوع انسان کو کیا فائدہ بخشتی ہے ؟ -۴ احمدیت کی تاریخ تنظیم، اشاعت اور اس کے معتقدوں کی تعداد کیا ہے؟ حضرت مصلح موعود نے ان سوالات کے جواب میں ایک حقیقت افروز مکتوب تحریر فرمایا جس کا مکمل متن درج ذیل کیا جاتا ہے :۔کرمی : بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته آپ کا خط مورخہ یکم دسمبر سنہ ملا۔آپ کے دریافت کردہ سوالات کے جواب مندرجہ ذیل ہیں :- پہلا سوال۔کیوں احمدیہ جماعت حقیقی اسلام ہے ؟ جواب۔احمدی جماعت کی نسبت ہو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ حقیقی اسلام ہے اس کی وجہ یہ ہے که اسلام اس امر کا مدعی ہے کہ اس کی تعلیم آخری تعلیم ہے جو حصہ اجتہاد کے لئے چھوڑا گیا ہے اس میں ماہرین اسلام کو اجتہاد کرنے کا حق حاصل ہے اور جمہور اسلام کو بھی اجتہاد کرنے کا حق حاصل ہے لیکن وہ اجتہاد ایسے لوگوں پر نہ حجت ہے اور نہ ان کو پابند کر سکتا ہے جو اس اجتہاد سے متفق نہیں۔ہر شخص کے سامنے ایسا مسئلہ آجائے گا اگر اس کی عقل اُسے تسلیم کرے گی تو وہ مانے گا اگر عقل تسلیم نہیں کر ے گی تو نہیں مانے گا لیکن کچھ حصہ شریعت اسلام کا ایسا ہے جو بطور نص کے آیا ہے یعنی قرآن کریم یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعد میوں میں اس کو واضح طور پر بیان کر دیا گیا ہے اور اس کے متعلق ترجمہ یا تشریح کا تو سوال پیدا ہو سکتا ہے اجتہاد کا سوال پیدا نہیں ہو سکتا۔ایسی تعلیم اسلامی نقطہ نگاہ سے غیر متبدل ہے ہو ایسی فلیم کو نہیں مانتا اُسے یہ تو حق حاصل ہے کہ وہ کہے کہ قرآن کا ترجمہ غلط کر دیا گیا ہے جسے وہ لغت اور صرف ونحو کے قواعد سے ثابت کر سکتا ہے۔لیکن اسے یہ حق حاصل نہیں کہ وہ یہ کہے کہ گو مفہوم لفظوں سے یہی نکلا تا ہے مگر میں زمانہ کی ضرورتوں کے لحاظ