تاریخ احمدیت (جلد 12)

by Other Authors

Page 101 of 314

تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 101

۹۵ احباب جلسہ کے نام حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد حضر مصلحبزادہ مرزا بشیر صاحب کا پیغام صاحب نے درج ذیل پیغام دیا :۔رو بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسوله الكريم وعلے عبد السيح الموعود هوالت امی ات احباب قاریان ! خدا آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو بہترین فصلوں کا وارث بنائے۔آمین ثم آمین۔میں آپ کی خدمت میں جلسہ سالانہ سا ۹۴ مٹہ کے مبارک اور تاریخی موقعہ پراپنی طرف سے اور پاکستان کے جملہ احمدیوں کی طرف سے اکسلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ کا تحیہ پیش کرتا ہوں۔گذشتہ انقلابی فسادات کے بعد قادیان میں جماعت احمدیہ کا یہ دوسرا سالانہ جلا ہے اور طبعاً اس جلسہ کا خیال ہو در اصل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کی مقدس یادگار ہے۔ہمارے دلوں میں کئی قسم کے جذبات پیدا کر رہا ہے۔مگر ہم خدا کے فضل سے مومن ہیں اور ہر مومن کا یہ کام ہے کہ وہ جذبات کے ہیجان کو غم و اندوہ اور مایوسی کے راستہ کی طرف ڈالنے کی بہائے بیش از بیش قوت عمل میں منتقل کرنے کی کوشش کرے۔اور پھر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ خواہ قادیان کی یاد کتنی ہی شدید ہو اور اس کی کشش کیسی ہی زبر دست سمجھی جانے ، بہر حال جماعت کا سب سے مقدم کام اس غرض و غایت کو پورا کرنا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی بعثت کے ساتھ وابستہ ہے۔اور میں اس موقعہ پر آپ لوگوں کو یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جہاں قادیان سے باہر آئے ہوئے احمدیوں کا یہ کام ہے کہ وہ فریضہ تبلیغ کے ادا کرنے کے ساتھ ساتھ خدمت مرکز کے کام میں بھی کوشاں رہیں وہاں اہل قادیان کا یہ فرض ہے کہ وہ قادیان میں بظاہر قاعد بن کر بیٹھے ہوئے بھی اس مجاہدانہ مقصد کی طرف سے غافل نہ ہوں میں کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام مبعوث کئے گئے تھے۔گویا جماعت کے دونوں حصوں کو دونوں قسم کے فرائض کی طرف بہ یک وقت توجہ رکھنی چاہئیے۔گو زیادہ اہم مقصد بہر حال زیادہ توجہ کا حقدار ہے۔آپ لوگ یہ خیال نہ کریں کہ قادیان میں محصور ہو کر بیٹھے ہوئے آپ