تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 39 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 39

۳۹ تھی خدائے قادر و توانا ذو الجد والعلیٰ نے اہم ہسپانوی شخصیتوں تک کتاب پہنچانے کا یہ سامان پیدا کر دیا کہ لنڈن کے ایک نئے احمدی دوست محمد یسین صاحب نے مولوی صاحب موصوف سے وعدہ کیا کہ اسلامی اصول کی فلاسفی کا ہسپانوی ترجمہ اور ہسپانیہ کے چوٹی کے معزز اشخاص کے پتے ہمیں بھجوا دیں ہم لندن سے یہ کتاب اُن کو بھیجوا دیں گے۔چنانچہ انہوں نے کتاب پہنچنے پر لنڈن ہی سے بذریعہ ڈاکٹ ہسپانوی معززین کو پہنچانا شروع کر دی۔اسی دوران میں مولوی صاحب نے اسلامی اصول کی فلاسفی کا ایک نسخہ سپین کے صدر جنرل فرانکو کی خدمت میں بھی بھیجوا دیا جنرل موصوف نے ایک خط کے ذریعہ کتاب کا دلی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ کتاب انہیں بے حد پسند آئی۔اس خط کے بعد مولوی صاحب نے کتاب کی محدود رنگ میں تقسیم شروع کر دی، پولیس والے اکثر جواب طلبی کے لئے آتے تھے لیکن جب آپ ان کو جنرل فرانکو کا خط دکھاتے تو وہ خط کی نقل لے کر پھل دیتے تھے۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سے اہم لوگوں نے کتاب سے تعلق اپنے اعلی تاثرات کا اظہار کیا۔چنانچہ سر میں کارڈ مینل آرچ بشپ اشبیلہ نے کتاب ملنے پر حسب ذیل مکتوب لکھا :۔اشبیلہ کا آرچ بشپ کا ر ڈینیل، کرم الہی ظفر امیر شن احمد یہ نہین کو سلام کیتے ہوئے اللہ تعالٰی سے سلامتی طلب کرتا ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی کے بھیجوانے پر دلی ممنون ہوں اور خوشی کا اظہار کرتا ہوں۔کتاب میں نے انتہائی دلچسپی سے پڑھی ہے۔اللہ تعالیٰ کا فضل آپ پر ہو اور باقی سب پر بھی۔میں اس حقیقت کا اقرار کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ مجھے ہر وہ تحریک بہت پسند ہے جو انسان کو بادی زندگی سے نکال کر روحانیت کی رفعتوں پر لے جائے اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے میں محمد ہو۔صرف اللہ تعالیٰ کے تعلق سے ہی امن و سلامتی و باہمی اخوت ، نیکی اور خوشی حاصل ہو سکتی ہے۔ہم جس دور میں سے گزار رہے ہیں وہ بے لگام مادہ پرستی کا دور ہے جس میں بے شمار لوگ خطر ناک طور پر ملوث ہو چکے ہیں اور وہ اس امر کو بھول چکے ہیں کہ اس دنیا کی زندگی حقیقی اور ابدی زندگی نہیں بلکہ دائمی اور روحانی زندگی اللہ تعالی کے نیچے تعلق سے حاصل ہوتی ہے۔