تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 331
f درست کر دیا تین نئے کشادہ کمرے تعمیر کئے۔اس تمام کام میں جماعت کے دوستوں نے خود حصہ لیا اور انہوں نے اپنے ہاتھ سے غلاظت کے ڈھیر صاف کئے۔اپنے ہاتھوں سے گارا بنایا اور گارے کی ٹوکریاں اُٹھا اٹھا کر دیواروں کی لپائی کی۔علاوہ ازیں تمام نئے تعمیر شدہ کمروں، دفتر کے خیموں اور نماز کے شامیانے میں پھیلی کے ماہر دوستوں نے اپنے ہاتھ سے بجلی کی فٹنگ کی۔جماعت احمدیہ کوئٹہ کے تمام افراد نے امیر جماعت سے لے کہ ایک چھوٹے سے چھوٹے فرد تک اس کام میں نہایت سرگرمی ، جوش اور اخلاص کے ساتھ حصہ لیا اور مہینوں اپنے ہاتھوں سے خاکہ ویلو مزدوروں اور معماروں کا کام کر کے اس کو ٹھٹی کو جولٹن روڈ پر واقع تھی اس قابل بنا دیا کہ حضور اپنے اہل بیت اور خدام کے ساتھ اس میں فروکش ہو سکیں اسی جماعت احمدیہ کوئٹہ کی طرف سے اخلاص و محبت کا یہ ایک ایسا شاندار مظاہرہ تھا کہ اس پر خود حضرت مصلح موعود نے اظہار خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا :- اس دفعہ یکی نے یہاں کے دوستوں کو لکھا کہ آیا کوئٹہ میں رہائش کا بندوبست ہو جائے گا تو انہوں نے مجھے اطلاع دی کہ انتظام ہو جائے گا پہلے انتظام ناقص تھا دوست کچھ اور سمجھتے تھے مگر جب وہ سمجھ گئے تو انہوں نے جگہ کا بندوبست کر دیا اور نہایت قربانی کے ساتھ اس عمارت کی چار دیواری بھی بنا دی گویا ایک نئی بلڈنگ تیار کر کے رکھ دی۔اس میں انہوں نے ایک نہایت محمدہ قربانی کا اظہار کیا ہے " سے له الفضل ۲۵- احسان / جون ۱۳۳۶ ص۳ ے اس خدمت میں میاں بشیر احمد صاحب ٹیکسٹائل آفیسر امیر جماعت احمدیہ کوئٹہ کے علاوہ حضرت شیخ کریم بخش صاحب تاجر، مرزا محمد صادق صاحب قربان حسین شاہ صاحب انسپکٹر پولیس ، غلام دین صاحب، ڈاکٹر عبد الحمید صاحب ڈی ایم او ، قاضی شریف الدین صاحب (ہوشیار پوری) اور ناظر حسین صاحب نے خاص طور پر حصہ لیا۔دا زرجون د الفضل ۲۵ - احسان / جون مره مت الفضل ۲۳- اخار / اکتوبره منه A ۶۱۹۴۸