تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 300
۳۰۰ اور بچے بھی ہوتے ہیں۔اسلامی تاریخ میں بھی ان قربانیوں کی مثالیں پائی جاتی ہیں اور یورپین تاریخ میں بھی ان قربانیوں کی مثالیں پائی جاتی ہیں۔اور تو اور بعض نابالغ بچوں نے ایسی قربانیاں کی ہیں جن کی مثال بڑے بڑے بہادروں میں بھی نہیں ملتی۔پس انا اعطينكَ الْكَوْثَرَهُ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَالْحَرُهُ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الا بلدہ کے الفاظ گو ایک رنگ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر چسپاں ہوتے ہیں مگر ایک رنگ میں آج پاکستان کے ہر فرد کے سامنے یہ الفاظ رہنے چاہئیں اِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْشَرَ خدا نے آپ لوگوں کو ایک آزا و حکومت دے دی ہے جس میں اسلامی طریقوں پر عمل کرنے کا آپ لوگوں کے لئے موقع ہے۔آپ اس دوسرے حصہ کو پورا کرنا مسلمانوں کا کام ہے کهہ فَصَلِّ لِرَبِّكَ واحد وہ اللہ تعالٰی سے دعائیں کریں، عبادتیں بجالائیں اور اپنی زندگی کو اسلامی زندگی بنائیں۔اس کے ساتھ ہی وہ اپنے ملک اور اپنی قوم اور اپنے مذہب کی عزت بچانے کے لئے ہر قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔یہ دو چیزیں ایسی ہیں کہ اگر مسلمان ان پر عمل کر لیں تو اللہ تعالیٰ ان سے وعدہ کرتا ہے کہ اِن شَانِئَكَ هُوَ الابتر وہ دشمن جو آج انہیں کچلنا چاہتا ہے خود کچلا جائے گا۔وہ دشمن جو انہیں تباہ کرنا چاہتا ہے خود تباہ ہو جائے گا۔صرف اُس احسان کے بدلے جو اللہ تعالیٰ نے اُن پر کیا ہے کہ اُس نے اُنہیں کو ثر بخشا۔اللہ تعالیٰ ان سے دو باتیں چاہتا ہے ایک یہ کہ وہ اپنا دین درست کر لیں اور عبادت اور دعاؤں اور ذکر الہی میں مشغول ہو جائیں اور دوسرے یہ کہ وہ اپنے دین اور مذہب کے لئے ہر قسم کی قربانیاں پیش کریں۔جب وہ ایسا کر لیں گے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَب تو یہ مت خیال کرو کہ تم تھوڑے ہو۔یہ مت خیال کرو کہ تم کمزور ہو۔اگر اس جذبہ اور نظریہ اور ایمان سے تم کھڑے ہو گے تو سدا بے غیرت نہیں ، خدا ہے وفا نہیں وہ چھوڑے گا نہیں جب تک وہ اس زیر دست دشمن کو جو تم پر حملہ کر رہا ہے تباہ اور برباد نہ کر دے۔یہ ایک چھوٹی سی سورۃ ہے مگر قومی فرائض اور ذمہ داریوں کی وہ تفصیل جو اس