تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 254 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 254

۲۵۴ وقتہ واری کو ادا کرنے کے لئے محبتم اطاعت و ایثار بنا ہوا تھا۔محصوریت کے یہ ایام انتہا درجہ گھٹن اور بے بسی کے روح فرسا ماحول میں گھرے ہوئے تھے مگر یہ قدوسی پوری بشاشت ایمان اور جذ بها خلاص کے ساتھ اپنے فرائض بجالاتے اور اس سلسلے میں کسی کام کو خواہ وہ بظا ہر کتنا ہی معمولی یا حقیر کیوں نہ ہو خادمانہ شان کے ساتھ انجام تک پہنچانے کو اپنے لئے بہت بڑی سعادت سمجھتے تھے چنانچہ جیسا کہ مرزا محمد حیات صاحب سابق نگران درویشاں کی غیر مطبوعہ ڈائری سے معلوم ہوتا ہے درویشوں نے ان ابتدائی ایام میں دن رات کام کیا۔مثلاً درویش لنگر خانہ میں سامان پہنچاتے، مہاجر احمدیوں کے گھر سے اسباب بحفاظت جمع کرتے بہشتی مقبرہ میں معماری کا کام کرتے، بیرونی محلوں سے جمع شدہ کتابوں کو مرتب اور مجلد کرتے اور اپنے حلقہ درویشی کے ہر اہم مقام پر نہایت با قاعدگی اور ذمہ داری کے ساتھ پر دیتے تھے۔درویشوں کی روزانہ ایک معین وقت پر اجتماعی حاضری بھی لی جاتی تھی۔چونکہ احمدی معلقہ کے چاروں طرف غیر مسلم آباد ہو چکے تھے اور حکومت اور عوام دونوں طرف سے خطرات ہی خطرات نظر آتے تھے اس لئے ۲۲ ماہِ نبوت / نومبر کو حفاظتی نقطہ نگاہ سے دار الشیوخ والی گلی کا دروازہ اور بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی کے مکا نیچے سامنے والی گلی کا دروازہ اینٹوں سے اور احمدیہ چوک سے مسجد مبارک جانے کا راستہ تو ہے کا گیٹ لگا کر بند کر دیا گیا اور تمام آمد و رفت دفتر تحریک جدید مرزا محمد اسمعیل صاحب کے مکان اور میاں عبد الرحیم صاحب دیانت، سوڈا واٹر کی دکان سے ہونے نگی ۲۳۰ ماہ ثبوت / نومبر کو تو درویش ہند دوں اور سکھوں کی آبادی میں سے ہوتے ہوئے اسٹیشن تک گئے اور لنگر کے لئے ایک سو میں من کوئلہ لاد کر لائے ۲۷ ماہ نبوت / نومبر کو سکھوں کا پروگرام جلوس نکالنے کا تھا اس لئے تمام درویشوں کو ان کے مکانات میں ہی متعین کر دیا گیا۔اسی انتشار میں ایک درویش با با جلال الدین صاحب اپنے مکان سے باہر نکلے تو ملٹری کے ایک سپاہی نے انہیں دو تین تھپڑ رسید کئے اور کہا کہ باہر کیوں نکلے ہو ؟ شام چار بجے کے قریب یہ جلوس چوک میں پہنچا۔اس موقعہ پر انتہائی اشتعال انگیز نظمیں پڑھی گئیں۔ایک سکھ نے ہاتھ میں برہنہ تلوار لے کر کہا کہ یہ اسی تلوار کا اللہ ہے کہ یہاں پاکستان نہیں بن سکا یکم ماہ فتح رودسمبر کو بیمار اور معذور درویشوں کے سو اس نے حضرت مصلح موعود کے ارشاد کی تعمیل میں روزہ رکھا۔ہر ماہ فتح / دسمبر کو مولوی عبد الرحمن صاحب ے حال سیالکوٹ *