تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 181
نمازادا کر رہے ہیں۔اور پھر اس مضمون کو بھاری رکھتے ہوئے اخبار مذکور رکھتا ہے کہ :۔مسلمان دو دفعہ اس سے پہلے بھی یورپ میں آئے۔ایک دفعہ آٹھویں صدی میں اؤ دوسری دفعہ پندرھویں صدی میں مگر دونوں دفعہ ان کا آنا سیاسی نوعیت کا تھا مگر اس دفعہ ہمارے زمانہ میں اُن کی آمد یورپ میں عقبی دروازہ سے ہوئی ہے اور اس طرف سے انہیں کسی لشکر یا فوج کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ اس کے برعکس انہیں وہ خالی دل ملے ہیں جن سے عیسائیت عرصہ ہوا نکل چکی ہے۔" بعد ہالینڈ پر چونکہ اندازہ سے زیادہ خرچ ہو چکا تھا اس لئے تکمیل مسجد کیلئے مزید چند کی تحریک حضرت مصلح موعود نے احمدی خواتین کو چندہ کی تحریک برابر جاری رکھی اور اس پر بہت زور دیا۔چنانچہ فرمایا۔" اس سال ہالینڈ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے صرف احمدی مستورات کے چندہ سے ہی ایک نہایت عظیم الشان مسجد تعمیر ہوئی ہے لیکن اس پر جو خرچ ہوا ہے وہ ابتدائی رازے سے بہت بڑھ گیا ہے۔اس وقت تک مستورات نے جو چندہ دیا ہے 41 ہزار روپیہ انداز اس سے زائد خرچ ہو گیا ہے مستورات کو چاہیئے کہ جلد یہ رقم جمع کر دیں یا سے ایک اور موقعہ پر فرمایا :- عورتوں نے ہالینڈ کی مسجد کا چندہ اپنے ذمہ لیا تھا مگر اس پر بجائے ایک لاکھ کے جو میرا اندازہ تھا ایک لاکھ چوہتر ہزار روپیہ خرچ ہوا ۷۸ ہزارہ ان کی طرف سے چندہ آیا تھا گویا ابھی 97 ہزار باقی ہے۔پس عورتوں کو بھی نہیں کہتا ہوں کہ وہ ۹۶ ہزار روپیہ جلد جمع کریں تا کہ مسجد ہالینڈ اُن کی ہو جائے " سے بعد ازاں یہ بھی ارشاد فرمایا کہ :۔یکن نے مسجد ہالینڈ کی تعمیر کے لئے عورتوں میں ایک لاکھ پندرہ ہزار روپیہ کی تحریک کی تھی جس میں سے 99 ہزار عور تیں اس وقت تک دے چکی ہیں لیکن جو اندازہ وہاں سے له افضل سه میل جنوری ها ما له الفضل و رامان / مارچ هم من :