تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 180
بیچ وہی ہے جو سر عبد القادر نے مسجد لنڈن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا ہے این سعادت بزور بازو نیست تا نه بخشد خدائے بخشنده اللہ تعالیٰ نے چوہدری صاحب کو مجھے آرام سے یہاں پہنچانے کی سعادت بخشی اور اس کے بدلہ میں ان کو مسجد ہالینڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی عزت بخشی۔یہ وہ عزت ہے جو بہت بڑے بڑے لوگوں کو بھی نصیب نہ ہوئی ہوگی۔ہم نئے میرے سے اسلام کا سنگ بنیادرکھ رہے ہیں محمد رسول اللہ صلعم کا نائب ہونا کوئی معمولی عہدہ نہیں۔آج دنیا اس کی قدر کو نہیں جانتی ایک وقت آئے گا جب ساری دنیا کے بادشاہ رشک کی نظر سے ان خدمات کو دیکھیں گے۔اللہ تعالیٰ جلد ہالینڈ کے اکثر لوگوں کو احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق بخشے سے / اسید نا حضرت مصلح موعود کی خاص توجہ اور نگرانی کے تحت مسجد افتتاح کی بابرکت تقریب ان کی تعمیر ای میل تک پہنچ چکی تو چوہدری محمد راشد خان صاحب نے ار فتح ر سمبر کو اس کا افتتاح فرمایا۔افتتاحی تقریب میں متعدد ممالک کے سر بر آوردہ حضرات کثیر تعداد میں شامل ہوئے۔مدعوین میں پاکستان، مصر، شام اور انڈونیشیا کے سفارتی نمائندے، یونیورسٹی کے پروفیسر صاحبان، مشہور فرموں کے ڈائریکٹرز، میونسپل افسران اور جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور انگلستان کے مبلغین احمدیت خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔علاوہ ازیں زیکست اور بعض دوسرے مقامات کے احمدی اور پر ایں اور ریڈیو کے نمائندگان بھی اس تقریب میں موجود تھے کے ہالینڈ میں مسجد کی تعمیر کو غلبہ اسلام کی شاہراہ میں ہمیشہ سنگ میل کی حیثیت حاصل رہے گی۔اس سرزمین میں خانہ خدا کی اہمیت کو ہالینڈ کے اُونچے طبقے نے خاص طور پر مسوس کیا ہے چنانچہ سیاست کا ایک کثیر الاشاعت روزنامه " EUWE HEAGSE COURANT " نے مسجد ہیگ میں نمازہ کی حالت کا ایک بڑا سا فوٹو دیتے ہوئے لکھا کہ : یہ فوٹو کراچی ، قاہرہ یا بغداد کی نہیں بلکہ ی مسجد خود ہیگ میں ہے جس میں لوگ له الفضل ۲۳- احسان /جون هم کالم او له الفضل ۱۳ رفت تر و سمه ها : کر دسمبر 119 06