تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 178 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 178

16A ہالینڈ کی مسجد کے متعلق عورتوں میں تحریک کی گئی تھی انہوں نے مردوں سے زیادہ قربانی کا ثبوت دیا ہے۔گو ان کی تحریک بھی چھوٹی تھی۔عورت کی آمدن ہمارے ملک میں تو کوئی ہوتی ہی نہیں۔اگر اسلامی قانون کو دیکھا جائے تو بعورت کی آمد مرد سے آدھی ہونی چاہئیے کیونکہ شریعت نے عورت کے لئے آدھا حصہ مقرر کیا ہے اور مرد کے لئے پورا حصہ نہیں اگر مردوں نے چالیس ہزار روپیہ دیا تو چاہئیے کہ عورتیں نہیں ہزار روپیہ دوستیں مگر واقعہ یہ ہے کہ مردوں نے اگر ایک روپیہ چندہ دیا ہے تو عورتوں نے سوار وپے کے قریب دیا ہے۔انہوں نے زمین کی قیمت ادا کر دی ہے اور ابھی چھ سات ہزار روپیہ ان کا جمع ہے جسس میں اور روپیہ ڈال کر ہالینڈ کی مسجد بنے گی۔پھر یہ چندہ انہوں نے ایسے وقت میں دیا ہے جبکہ لجنہ کا دفتر بنانے کے لئے بھی انہوں نے چودہ پندرہ ہزار روپیہ جمع کیا تھا لے سالانہ جلسہ مس کے موقعہ پر بتایا :- 11901 " مسجد ہالینڈ کا چندہ عورتوں نے مردوں سے زیادہ دیا ہے۔مردوں کے ذمہ واشنگٹن کی مسجد لگائی گئی ہے اور اس کا خرچ مسجد بنا کر قریباً اڑھائی پونے تین لاکھ ہوتا ہے اور جو عورتوں کے ذمہ کام لگایا تھا مسجد ہالینڈ کا اس کی ساری رقم زمین وغیرہ ملا کر کوئی استی ہزار یا لاکھ کے قریب بنتی ہے انہوں نے اپنے اتنی ہزار میں سے چھیالیس ہزار روپیہ ادا کر دیا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ عورتوں کو توجہ دلانے کی اتنی ضرورت نہیں مجھے یقین ہے کہ وہ میری اس مختصر تحریک سے ہی اپنے فرض کو سمجھنے لگ جائیں گی اور اس نیک کام کو تکمیل تک پہنچا دیں گی۔میں عورتوں سے کہتا ہوں تمہاری قربانی مردوں سے اس وقت بڑھی ہوئی ہے۔اپنی اس شان کو قائم رکھتے ہوئے اپنے دفتر کے قرضہ کو بھی ادا کرو اور اس کے ساتھ مسجد ہالینڈ کو بھی نہ بھولنا۔اس کے لئے ابھی کوئی پچاس ہزار روپیہ کے قریب ضرورت ہے ہمارا پہلا اندازہ مکان اور مسجد کی تعمیر کا نتیس ہزار کے قریب تھا لیکن اب وہ کہتے میں کہ ساٹھ ہزار سے کم میں وہ جگہ نہیں بن سکتی کیونکہ اس جگہ پر گورنمنٹ کی طرف سے کچھ به اخبار الفضل ۲۰ فتح روسمبر 71481 م