تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 153 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 153

۱۵۳ مستر زمربان کے علاوہ جن کا لنڈن مشن سے تعلق بالآخر قبول اسلام پر منتج ہوا حضرت مولانا شمس صاحب کے ذریعہ ایک ڈچ طالب علم مسٹر کاخ بھی حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔یہ پہلے ولندیزی نوسلم تھے جو بونی آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا فخر حاصل کیا اور ان کا نام ظفر اللہ رکھا گیا۔مسٹر کاخ کا شمار آج یورپ کے اُن پر جوش نو مسلموں میں ہوتا ہے نہیں اسلام اور سلسلہ احمدیہ سے انتہائی اخلاص اور اُنس ہے۔ہالینڈ میں مستقل احمدی مسلم میشن کی بنیاد حافظ قدرت اللہ صاحب منتقل مشن کا قیام کے ہاتھوں پڑی جو دوسرے مجاہد میں تحریک جدید کے ساتھ چای و روم عرصہ انگلستان میں تبلیغ اسلام کا فریضہ ادا کرنے کے بعد ۲ ماه و فار جولائی ۱۳۳۶ کو ہالینڈ میں پہنچے۔آپ نے ہیگ کی کولیس سٹریٹ (COLAMBUS STR) میں ایک کمرہ کرایہ پر لے کر اشاعت اسلام کی جدوجہد کا آغاز کر دیا۔ایک مبلغ اسلام کے آنے کا واقعہ اِس ملک کی تاریخ میں چونکہ ایک انوکھا اور نوالا واقعہ تھا اس لئے ڈچ پر میں نے اس میں خاصی دلچسپی لیتے ہالینڈ میں جب پہلی بار اسلامی مشن کے قیام کی خبر منظر عام پر آئی تو ان عوام نے اگر چہ اس خبر کو ڈی سی کے ساتھ پڑھا مگر اس پوسی میں تعجب اور تعصب کے لئے مجلے جذبات تھے۔چنانچہ ہینگ کے ایک با اثر ہفت روزه (HAAGSCHE POST) نے ایشیا کی بیداری کے زیر عنوان یہ لکھا :- یورپ کے لئے ایشیاء کی یہ بیداری بالکل غیر متوقع ہے۔آج مروجہ پہلے طریق کے بالکل الٹ مشرقی سے اسلام کے مبلغ مغرب کو بھیجے جا رہے ہیں اور جماعت احمدیہ اس کوشش میں پیش پیش ہے " یہاں تک کیتھولک پینک کا تعلق ہے اس نے اسلامی کشن کا استقبال دوسروں سے بھی بڑھ کر انقباض کے ساتھ کیا۔چنانچہ وہاں کا ایک کیتھولک ہفتہ وار اخبار (جولائی ) نے اپنے ایک نوٹ پر سرخی دی کہ :۔"کیا ہالینڈ کے آسمان پر ہلال اسلامی کا طلوع گوارا کیا جا سکتا ہے ؟" له الفضل ۲۸ فتح اوسمبر ا حت کالم عرب سے ایضاً : 31942 TIMOTHEUs