تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 93 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 93

۹۳ اس نے ترجمہ کی روشنی میں جرمن ترجمہ کی نظر ثانی کا کام شروع کیا گیا اور ساتھ ساتھ نوٹ بھی کھے گئے مختلف آیات کے ۲۴۲ تشریکی نوٹ کتاب میں شامل کئے گئے پچھوٹے چھوٹے حاشیہ کے فوٹ اس کے علاوہ ہیں۔کتاب کی ظاہری خوبصورتی کے لئے ایک موزوں ٹاپ خرید کیا سینکٹروں نہیں بلکہ ہزاروں مقامات پر مفید اصلاحات ترجمہ میں کی گئیں اور جرمن زبان کے اسلوب کے مطابق مضمون کو بیان کرنے کی کو شش کی گئی جس سے ترجمہ میں مزید روانی آگئی۔ہمارا پایا ترجمہ بھی بہت اچھا تھا اور اس کی بہت تعریف ہوئی تھی۔تاہم یہ دوسرا ایڈیشن خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی مفید اصلاحات کا حامل ہے۔اور بعض افراد نے دونوں ترجموں کا مقابلہ کر کے بہت تعریفی رنگ میں خطوط لکھتے ہیں۔بالخصوص نوٹوں کے ذریعہ بہت سے شکل مقامات پڑھنے والے کے لئے حمل ہو گئے ہیں۔کتاب کا مجم آٹھ صد صفحات سے اوپر ہے۔اس کام میں علاوہ دوسری مشکلات کے مالی مشکلات بھی تھیں۔ادھر قرآن کریم کی مانگ بہت تھی اور آرڈر پر آرڈر جمع ہو رہے تھے۔تاجران کتب بار بار پوچھتے تھے انہیں مختلف میعادیں دی گئیں۔بالآخر نومبر تک کتاب کو مارکیٹ میں لانے کا خاکسار نے تہیہ کرلیا۔اگست تک مطبع والوں نے کام شروع نہ کیا تھا۔وقت بہت تھوڑا تھا صرف پروف دیکھتے اور اصلاح کرنے کا کام ہی اس قدر وقت طلب تھا کہ روزانہ نصف دن اس کام پر لگانے سے یہ کام چار مہینوں میں ختم ہوتا تھا۔کام کے آخری مراحل کو تیز تر کرنے کے لئے وسط اکتوبر میں خاکسار نے ہالینڈ جا کر مطبع والوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔یہ وقت بے حد مصروفیت کا تھا۔آخر اس تمام تگ و دو کا نتیجہ کام کے بر وقت ختم ہونے کی صورت میں نکل آیا جو خدا تعالیٰ کے خاص فضل کے بغیر ممکن نہ تھا۔پہلے ایڈیشن کی طباعت کے وقت قرآن کریم کی مانگ اتنی زیادہ نہ تھی جتنی اب جبکہ وہ ایڈیشن نایاب ہو گیا تھا۔پہلے ایڈیشن نے مارکیٹ کو تیار کرنے میں مدد دی اور جب مارکیٹ تیار ہوگئی تو کتاب ختم ہو گئی اس لئے دوسرے ایڈیشن کو ملتوی کرنا بہت مضر ہوتا۔علاوہ ازیں دوسرے لوگ بھی ترجمہ کو مارکیٹ میں لا رہے تھے جس کے نتیجہ میں ایک تو لوگ غلط ترجمہ پڑھتے اور اسلام سے دور ہو جاتے دوسرے ہما را ترجمہ فروخت نہ ہوتا یہ سب امور خاکسار کے نئے کام کو مکمل مشکلات کے با وجود ایک معین وقت تک ختم کرتے