تاریخ احمدیت (جلد 10)

by Other Authors

Page 60 of 490

تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 60

4۔عورتوں اور بچوں کو نکالنے کے لئے کم از کم دو سوٹرکوں کی فوری ضرورت ہے جو دوست بھی لڑک لے جا سکتے ہوں وہ اطلاع دیں تا اُن کو ایک انتظام کے ماتحت قادیان بھیجوایا جا سکے۔چنانچہ فرمایا :- ہماری جماعت کے وہ دوست ہو فوج میں ملازم ہیں اور جنہیں ٹرک مل سکتے ہیں ان کو چاہیے کہ جس طرح بھی ہو سکے ٹرکوں کا انتظام کر کے قادیان پہنچیں اور وہاں سے عورتوں اور بچوں کو نکالنے کی کوشش کریں۔فوجیوں کو اپنے اپنے رشتہ دار لانے کے لئے عام طور پر ٹرک مل بھایا کرتے ہیں۔۲۰ - ۲۵ دوست اس وقت اپنے اپنے رشتہ داروں کو قادیان سے لاپھکے ہیں۔وہاں آٹھ تو ہزار عورتیں اور بچے ہیں جو نکالنے کے قابل ہیں۔ورنہ غذا کی حالت حفاظت کے انتظامات میں سخت وقتیں پیدا ہو جائیں گی یہو فوجی دوست ہوں یہاں لاہور میں یا باہر کسی اور مقام پر اور اُن کو ٹرک بھی سکتا ہو ان سب کو چاہئیے کہ وہ فوراً ٹرکوں کا انتظام کر کے ہمیں اطلاع دیں۔فوجیوں کو ٹرک ملتے میں عام طور پر آسانی ہوتی ہے۔اور چونکہ اکثر لوگوں کے کوئی نہ کوئی رشتہ دار قادیان میں موجود ہیں۔اس لئے ہم ٹرکوں کے ذریعہ ایک نظام کے ماتحت عورتوں اور بچوں کو لا سکتے ہیں۔پس جن دوستوں کو کوئی ٹرک مل سکتا ہو وہ فوراً انتظام کر کے ٹرک قادیان کے بھائیں اور وہاں سے عورتوں اور بچوں کو نکال لائیں۔اور اگر کوئی شخص خود ٹرک کا انتظام نہ کر سکتا ہو لیکن اس کے علم میں کوئی ایسے دوست ہوں جو یہ انتظام کر سکتے ہوں تو وہ اطلاع دے دیں۔ہمیں کم از کم اس وقت دو سو ٹرکوں کی ضرورت ہے تب کہیں قادیان سے عورتوں اور بچوں کو نکالا جا سکتا ہے۔چونکہ کچھ عورتیں اور بچے وہاں سے آگئے ہیں اس لئے باقی عورتوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔کچھ عورتیں تو ایسی دلیر ہیں کہ وہ نکلنے سے انکار کر دیتی ہیں۔لیکن اکثر عورتیں اور بچے اُن عورتوں اور بچوں کو دیکھ کر جو وہاں سے نکل آتے ہیں گھبرا رہے ہیں۔اور یوں بھی وہاں کی غذائی بحالت خراب ہے۔نمک مرچ سب ختم ہو چکا ہے۔گوئیں نے یہاں سے انتظام کر کے یہ چیزیں وہاں کچھ بھجوائی ہیں مگر پھر بھی وہاں کی غذائی حالت تشویشناک ہے۔آٹے کا انتظام نہیں ہو سکتا۔گھی ختم ہے۔اسکای ختم ہے اس لئے عورتوں اور بچوں کو قادیان سے نکالنا قادیان کی حفاظت کے لئے ضروری ہے۔پس جس جس دوست کی طاقت میں ہو اور وہ ٹرک کا انتظام کر سکتے ہوں انہیں