تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page vii
سم الرحيم۔حمده ونصلى على رسوله الكريم وعَلَى عبدة المسيح الموعود پیش لفظ محض اللہ کے فضل اور اس کی توفیق سے ادارۃ المصنفین کی طرف سے امسالی احباب کی خدمت میں تاریخ اصریت کی گیارہویں جلد پیش کی جارہی ہے۔اور میں تقسیم ملک کے بعد بود اقعات مرکز احمدیت میں رونما ہوئے۔اس جلد میں ان کا تفصیل سے ذکر ہے۔اسی طرح سے ہجرت کے بعد حضرت الصلح الموعود خلیفہ البیع الثانی رضی الله عنه نے جس عزم اور بہادری کے ساتھ جماعت کے نظام کو قائم فرمایا اور استحکام پاکستان کے لئے بے نظیر جہاد کیا اس کا بھی شرح وبسط سے ذکر کیا گیا ہے۔خدا کے فضل سے ربوہ مرکز احدیت اس وقت ایک بڑا شہر بن چکا ہے اور اس میں وہ تمام سہولتیں ہیں میستر ہیں جو ایک شہری کو میسر آنی چاہئیں۔یہ سب حضرت الصلح الموعود کے عزم اور ہمت کا کرشمہ ہے۔جن حالات میں ربوہ کی زمین خریدی گئی اور پھر اس کے حصولی کے لئے جو جدو جہدکی گئی وہ سب مفصل طور پر اس تاریخ میں بیان ہے۔احباب جماعت سے التماس ہے کہ وہ اس جلد کا خود بھی مطالعہ فرما دیں اور اپنے عزیزوں اور دوستوں کو بھی مطالعہ کی تحریک فرمائیں۔مکرم مودا تا دوست محمد صاحب قابل شکریہ ہیں کہ انہوں نے دن رات ایک کر کے اس جلد کے مضمون کو تیار کیا۔اللہ تعالی انہیں جزائے خیر دے۔اور ان کو اپنی برکات سے نواز ہے۔اسی طرح نہیں اپنے ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے کسی نہ کسی رنگ میں کتاب کی طباعت میں مدد فرمائی۔نجز اہم اللہ احن الجزاء اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہماری سعی کو قبول فرمائے اور اپنی جنا ہے ابر عظیم عطا فرمائے۔آمین ؟ خاکسار والسلام نکار البو المنير ثور الحق مینجنگ ڈائریکٹر دار المصنفین رابوه 161/