تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 362
نیا کا ایک امام کا ایک ہی ہوگا۔کمیٹی قادیان کی آبادی کو قائم رکھنے اخراجات کا کنٹرول کرنے، دینی روج پیدا کرنے ہر قسم کی آمد کے ذرائع پیدا کرنے، مقامات مقدسہ کی حفاظت اتبلیغ اور اس تمام علاقہ کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کی ذمہ دار ہو گی جو اس وقت احمد یہ جماعت کے ہاتھ میں ہے۔اوپر کے بتائے ہوئے قاعدے کے مطابق اس کے کل مہر بارہ ہیں۔لیکن ان میں ضرورت کے مطابق زیادتی بھی کی جاسکتی ہے۔بہر حال ہمارے نزدیک اتنے آدمیونی سے ہر حصہ کی نمائندگی ہو جاتی ہے۔اصل چیز یہی ہے۔کہ اپنے رسوخ کو اتنا بڑھایا جائے کہ وہاں کے ہندو اور سکھ آپ لوگوں کے مرید بن بھائیں اور وہ ہیں سے آمد پیدا ہونی شروع ہو جائے اور یہ شکل نہیں۔اپنی ذمہ داری کو آپ لوگ سمجھیں تو ایسا ہو سکتا ہے۔لیل احمد اپنی نمدی تعلیم کو جاری رکھے اور خود مطالعہ کہ کے اور علماء سے مدد لے کر اپنی پڑھائی میں ہرج نہ ہونے دے اور کچھ وقت دیہاتی مبلغوں کو پڑھاتے۔کیونکہ پڑھانے سے علم بڑھتا ہے۔عزیز ظر احد کو بھی مذہبی معلومات بڑھانے کی کوشش کر نی چاہیئے اور یہی نصیحت میری تمام قادیان کے رہنے والوں کو ہے۔چھ سات گھنے ہر شخص کچھ نہ کچھ کمائی کے لئے خرچ کرکے دو گھنٹے ہر شخص ایسے رنگ میں تبلیغ کرتے کہ کوئی جھگڑے والی بات نہ پیدا ہو اور تصوف کی طرف لوگوں کو مائل کر کے احمدیہ جماعت کی دعاؤں کی قبولیت، خدا تعالیٰ کے الہامات ، اس کی تائید، نصرت اور بیماروں کی شفاء وغیرہ کی طرف توجہ دلائیں۔ایک دو گھنٹے قرآن کریم کے درس اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی کتابوں کے پڑھنے میں صرف کئے جائیں۔تہجد کی ہر شخص عادت ڈالے۔وہاں رہنے والے ہفتہ میں ایک دو روز سے ضرور رکھیں۔تہجد کی عادت ڈالنے کے لئے یہ طریق مقر کر دیں کہ تمادی کی طرح سارا سال ہی نمانہ تہجد مسجد میں ہوا کرے یا اپنے اپنے حلقوں میں باجماعت تہجد کی عادت ڈالی جائے تمام کتب دختر خلافت میں جمع کر دی جائیں۔میری لائبریری کی الماریابی اکثر خالی ہوں گی ان میں رکھ دی جائیں۔تمام اخبار وں کے فائل اکھٹے کر لئے جائیں وہ بڑا قیمتی خزانہ ہے اور تاریخ سلسلہ کی بنیا نہ اس پر ہے۔تمام لٹر پیر کی سیٹس ہوا کہ یہاں بھجوائی جائیں اوروہاں بھی محفوظ رکی پایانی حضرت صاحب کی کنت کے کچھ سیٹ وہاں رہیں اور کچھ یہاں آجائیں۔اسی طرح میری کتابیوں کے کچھ سینیٹ وہاں رہیں اور کچھ یہاں آجائیں۔تفسیر کبیر کی کچھ جلدیں بھی : ہاں رکھی جائیں۔حضرت صاحب کا جو لسٹر پیجر آیا ہے مجھے نہیں معلوم کہ اس میں حضرت صاح کے اشتہارات کا مجموعہ شامل ہے یا نہیں۔اگر وہ نہ آیا ہو تو له : صاحبزادہ مرزا خلیلی احمد صاحب (ناقل )