تاریخ احمدیت (جلد 10)

by Other Authors

Page 326 of 490

تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 326

۳۲۵۵ پاکستان سے معاہدہ کر سکتا ہے اور کشمیر سہندوستان یونین میں شامل ہو سکتا ہے۔اس صورت میں پاکستان کی آبادی میں پونے دو کروڑ کی زیادتی ہو جائے گی اور ایک طاقت ور حکومت جس میں کثرت سے معدنیات پائی جاتی ہیں پاکستان کو مل جائے گی اور بوجہ پاکستان میں شمولیت کے ہندوستان اس کے ذرائع آمد و رفت کو بھی بند نہیں کر سکے گا۔کیونکہ اس طرح وہ پاکستان سے جنگ کرنے والا قرار پائے گا۔دوسرے اس اصل پہ فیصلہ ہو سکتا ہے کہ ملک کی اکثریت جس امر کا فیصلہ کر سے اسی طرف ریاست جا سکتی ہے۔اگر اس اصل کو تسلیم کر لیا جائے تو کشمیر پاکستان کے ساتھ ملنے پر مجبور ہوگا اور حیدر آباد ہندوستان کے ساتھ ملنے پر مجبور ہوگا۔اگر ایسا ہوا تو پاکستان کو یہ فائدہ حاصل ہوگا کہ نہیں لکھ مسلمان آبادی اس کی آبادی میں اور شامل ہو جائے گی۔لکڑی کا بڑا ذخیرہ اس کو مل جائے گا۔بجلی کی پیداوار کے لئے آبشاروں سے مدد حاصل ہو جائے گی اور روس کے ساتھ اس کی سرحد کے بل بھانے کی وجہ سے اسے سیاسی طور پر بڑی فوقیت حاصل ہو جائے گی۔پس پاکستان کے لئے ان دونوں ریاستوں میں سے کسی ایک کا بل بھانا نہایت ہی ضروری ہے لیکن ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس معاملہ کی طرف پاکستان گورنمنٹ نے توجہ نہیں کی اور بہندوستانی گورنمنٹ بلد جلد ایسے حالات پیدا کر رہی ہے کہ شاید دونوں ریاستیں ہی ہندوستان میں شامل ہو جائیں۔پاکستان گورنمنٹ کے لئے یہ ضرور دی تھا کہ وہ ان دونوں ریاستوں کے متعلق ویسی ہی بجلدی سے کام لیتی جیسا کہ ہندوستان نے رہا ہے اور ہندوستان پر یہ زور ڈالتی کہ ان دونوں ریاستوں کے متعلق ایک ہی اصل سے کام لیا جائے گا۔یا دونوں ریاستوں کا فیصلہ حکمران کے فیصلہ کے مطابق ہو گا یا دونوں ریاستوں کا فیصلہ آبادی کی اکثریت کے فیصلہ کے مطابق ہوگا۔مگر ایسا نہیں کیا گیا۔اب یہ تشویشناک اطلاعیں آرہی ہیں کہ چار پانچ کے دن کے اندر اندر حیدر آباد اپنا آخری فیصلہ کو دے گا بلکہ شاید آج ۶ از تاریخ کو ہی اس کا آخری فیصلہ شائع ہو جائے۔اگر ایسا ہو گیا او حیدر آباد ہندوستان کے ساتھ مل گیا تو دنیا دیکھ لے گی کہ ہندوستان یونین کی اکثریت کے