تاریخ احمدیت (جلد 10)

by Other Authors

Page 138 of 490

تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 138

۱۳۸ لیئے اور مجاہدین کے لئے خوب تضرع سے دعائیں کیں۔اللہ تعالے آپ سب کو خوش رکھے اور سلسلہ کی خدمت کی بیش از پیش توفیق عطا فرما دے“۔یہ مکتوب مکریم با بو غلام رسول صاحب احمدی گڈز کلرک آن شیخو پورہ نے اپنے چھوٹے بھائی مولوی غلام احمد صاحب ارشد کو تحریر فرمایا :- " حضرت امیر المومنین کے حکم کے ماتحت آپ کا وہاں رہنا بہت مبارک اور باعث خوشی ہے اللہ تبارک آپ کے ساتھ ہو اور اس جہاد میں آپ کو کامیابی عطا فرما دے۔آہیں۔آپ اپنی خیریت سے اطلاع دیتے رہا کریں۔داؤں میں یاد رکھیں۔والسلام کسی چیز کی ضرورت ہو ( ۲۳ را خاد/ اکتوبر ره ش) تو لکھیں " ۱۲- تفضلی محمد خان صاحب شملوی نے اپنے لخت جگر حسن محمد خاں عارف واقف زندگی کے نام متعدد مکتوبات میں اپنے جذبات محبت و اخلاص کا اظہار کیا۔چنانچہ لکھا :- " دن رات آپ کی اور سعید کی خیر مانگنے میں گزرتا ہے۔سعید بہت پہرے دیتا تھا معلوم نہیں زندہ ہے یا کام آچکا۔اللہ تعالیٰ آپ دونو کو اپنی حفاظت میں رکھے۔قادیان کے عمل نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے“ قادیان کی سرآمیگی نے ساری جماعت کو نیم پاگل بنا دیا ہے اور حضرت اقدس خود آسمانی مدد اور تائید پر کامل بھروسہ رکھتے ہیں۔کیا ہونے والا ہے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔۔۔۔حضرت کی نمازوں میں ڈھا کا شور قیامت ہوتا ہے۔حضرت دن رات مصلے پر رہتے ہیں۔میرا ایمان ہے کہ ضرور فتح اور غلبہ ہو گا۔کاش آپ فتحیاب لوگوں میں زندہ رہیں اسباب کے نہ پہنچنے کے سبب نہایت ہی پریشان کن تکلیف میں مبتلا ہیں۔کوئی دری بستر یا کسی قسم کا بھی پہننے کا کپڑا نہیں۔اتنے دنوں میں تیلیوں والا حال ہو گیا ہے۔معلوم نہیں کیں طرح گزارہ ہوگا۔ان سب باتوں کے باوجود آپ زیادہ پریشان نہ ہوں۔اپنی حفاظت اور قادریان کی حفاظت کے لئے کوشش اور دُعا بھاری رکھیں" " (۲۳ را تضاد / اکتوبر ۱۳۳۶ ش) ۱۳ محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ رتن باغ لاہور کی طرف سے اپنے خاوند محترم عبدالرحیم صاحب کو ذیل کا