تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 729 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 729

۱۲ سکتی مگر یہ پارٹی جبار اگست کو ایک بجے شب کے بعد واپس قادیان آرہی تھی تو بیری اور قادیان کے رستہ میں نہر کے پل پر سکھوں کا ایک جتھہ ان کا راستہ روکنے کے لئے موجود تھا مگر اللہ تعالے کی قدرت ! جب پارٹی کے افراد پیل پر پہنچے تو پہلی ڈیوٹی والے دوسری ڈیوٹی والے سکھوں کو نزدیک کے باغ میں جگانے کے لئے چلے گئے اور پارٹی خاموشی سے پل پار کر کے چار بجے صبح مرکز میں پہنچ گئی۔حضرت مصلح موعود ۱۲ ظہور / اگست کو نماز عشاء کے لئے۔حضرت مصلح موعود کا ایک الہام تشریف لائے توحضور نے احباب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :- در حین امر کے متعلق میں دوستوں کو پہلے بھی دعا کی طرف توجہ دلا چکا ہوں۔اس امر کے متعلق آج پھر دعا کی تحریک کرنا چاہتا ہوں۔اس وقت تک جو خبر میں آ رہی ہیں وہ تشویشناک ہیں۔دوستوں کو ڈھا کرنی چاہئیے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا فرمائے جن سے ہماری مشکلات دور ہوں اور جماعت کو ترقی حاصل ہو " اس کے بعد حضور نے اپنے بعض تازہ الہامات و رڈیا کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا :- اسی طرح آج عصر کے بعد مجھے الہام ہوا کہ اينمَا تَكُونُوا يَاتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعًا " اس الہام میں تبشیر کا پہلو بھی ہے اور اندار کا بھی۔تفرقہ تو ایک رنگ میں پہلے ہو گیا ہے۔یعنی ہماری کچھ جماعتیں پاکستان کی طرف چلی گئی ہیں اور کچھ ہندوستان کی طرف ممکن ہے اللہ تعالیٰ اُن کے اکٹھا ہونے کی کوئی صورت پیدا کر دے۔اگر ہمارا قادیان ہندوستان کی طرفف پہلا جائے تو اکثر جماعتیں ہم سے کٹ جاتی ہیں کیونکہ ہماری جماعتوں کی اکثریت مغربی پنجاب میں ہے۔اس لئے دوستوں کو اس معاملہ میں خاص طور پر دعاؤں سے کام لینا چاہیے۔جب کسی شخص کا بچہ بیمار ہوتا ہے تو اُسے دُعا کا کتنا بڑا احساس ہوتا ہے اور یہ معاملہ کسی ایک شخص سے نہیں بلکہ جماعت کے لاکھوں آدمیوں سے تعلق رکھتا ہے۔اس لئے تمام دوستوں کو نہایت تفریع اور انکسار کے ساتھ دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ اس معاملہ میں ہماری مدد فرمائے اور ایسے سامان پیدا فرمائے تو ہماری بہتری اور ترقی کا موجب ہوں“ لہ ة " الفضل" ١٨ ظهور را اگست ست له مش صفحه ۲ : 71474