تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 697 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 697

طور پر سامانوں کے خلاف ہوتی ہے۔۔۔۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت انگلستان کے لوگوں کے مد نظر کوئی مصلحت ہے یا حکومت کی طرف سے انہیں ایسا کرنے کیلئے کوئی اشارہ ہے۔۔۔۔ادھر ہندستان کے اند را نگریز افسر عام طور پر ہندوؤں اور سکھوں کی تائید کرتے ہیں مسلمانوں کی نہیں کرتے جہاں تک زیادتی اور ظلم کا سوال ہے اس کا دونوں قوموں نے از تکاب کیا ہے ہم بڑے فعل کو ضرو ر بڑا کہیں گے مگر ہم ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ جہاں مسلمانوں پرعلم ہوا ہے اس کے خلاف بھی آواز اٹھنی چاہئیے۔۔۔جو اٹھتا ہے وہ کہتا ہے نواکھلی کے مظالم کو دیکھو راولپنڈی اور ملتان کے مظالم کو دیکھو مگر یہ کوئی بھی نہیں کہتا کہ بیٹی ہارا گاڑی کی راحم آبا دا امر را د لاہور کے نظام کو بھی دیکھو۔یہ تمام چیزیں ایسی ہیں جومسلمانوں کی آنکھ کھولنے کے لئے کافی ہیں اور وہ مسلمانوں کو اس خطرہ اور مصیبت سے آگاہ کر رہی ہیں جو اُن پر آنیوالا ہے مگر مسلمان ہیں کہ خواب خرگوش سے بیدار ہونے کا نام ہی نہیں لیتے زمانہ اُن کو جھنجھوڑ ھنجھوڑ کر یوگا رہا ہے لیکن وہ جاگنے کا نام نہیں لیتے مصائب کے سیاہ بادل امڈے پہلے آتے ہیں لیکن مسلمان اپنی آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں مخالفت کے طوفان ان کے سینے پر بار بار تباہ کر دینے والی نہریں اچھالتے ہیں لیکن وہ ابھی تک یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ یہ سب کچھ خواب ہے۔۔۔وہ اپنے و عووں کی جھوٹی امید لگائے بیٹھے ہیں اور جب انہیں سمجھایا جائے کہ اس وقت مسلمانوں کو سخنت خطرہ در پیش ہے تو کہیں گے نہ نہ نہ اس بات کا نام نہ لینا ورنہ مسلمانوں کے حوصلے پست ہو جائینگے اور ان کی دیری جاتی رہے گی۔۔۔۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر مسلمان اپنے اندر ایک دوسرے کی ہمدردی کا جذبہ پیدا کرتے اور جہاں نہیں کسی مسلمان کو دکھ پہنچتا وہ منتوں کی صورت میں اس کے پاس پہنچتے اس کے نقصان کی تلافی کرے تے اور اس کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے تو دشمن کبھی بھی ان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ سکتا مگر افسوس کہ وہ اپنی اصلاح کی طرف سے بالکل غافل بیٹھے ہیں اور دعووں پر دعوے کرتے جارہے ہیں اب دوسری طرف ہم دیکھتے ہیں کہ بعض مسلمان ایسے ہیں جن پہ کلی طور پر خوف کی حالت طاری ہے اور وہ امید کے راستہ سے بھٹک چکے ہیں وہ لوگ کانگریس کے سامنے ہاتھ جوڑ رہے ہیں اس ڈر سے کہ اگر کانگریس ہم سے ناراض ہوگئی تو خدا جانے ہم پر کونسی آفت ٹوٹ پڑے گی اور کانگریس کی مخالفت سے ہمیں کیا کیا نقصانات برداشت کرنے پڑیں گے۔پیس ایک طبقہ مسلمانوں کا ایسا ہے