تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 680
بھی شامل تھا یہیں میں دوسرے صحت سماوی کی موجودگی میں قرآن مجید کی ضرورت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اور جمع القرآن اور قرآنی تعلیمات پر بالکل اچھوتے اور دلاویز پیرا یہ اس روشنی ڈالی گئی تھی یہ جیسا چہ منتقل کتابی صورت میں انگریزی کے علاوہ اردو انڈو نیشی برین اور ڈچ زبانوں میں بھی چھپ چکا ہے۔حضرت مصلح موعود نے اس دیباچہ کے آخر میں شکریہ داعرات کے زیر عنوان تخریب فرمایا کہ میں اس دیباچہ کے آخر میں مولوی شیر علی صاحب کی اُن بے نظیر خدمات کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں جو انہوں نے باوجود صحت کی خرابی کے قرآن کریم کو انگریزی میں ترجمہ کرنے کے متعلق کی ہیں۔اسی طرہ ملک غلام فرید صاحب - خان بہا در چوہدری ابوالہاشم خال مرحوم اور مرزا بشیر احمد صاحب بھی شکریہ کے متفق ہیں کہ انہوں نے ترجمہ پر تفسیری نوٹ میری مختلف تقریروں اور کتابوں اور درسوں کا خلاصہ نکالی کے درج کئے ہیں۔مجھے ان انگریزی نوٹوں کے دیکھنے کا موقعہ نہیں ملا مگر ان لوگوں کے تجربہ اور اخلاص پریقین کرتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ انہوں نے صحیح طور پر ان مضامین کی ترجمانی کی ہوگی جو میں نے براور است خدا تعالی کے افضال کے ماتحت قرآن کریم سے یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام بانی سلسلہ احمدیہ کے افاضات سے حاصل کئے ہیں و میں اس موقعہ پر قاضی محمد اسلم صاحب پر وفیسر گورنمنٹ کالج لاہور اور سرمحمد ظفراللہ خاں صاحب حج فیڈرل کورٹ آف انڈیا کا بھی شکر یہ ادا کرتا ہوں جین دونوں نے اس دیباچہ کو انگریزی زبان کا جامہ پہنایا ہے۔اللہ تعالے ان سب دوستوں کو اپنی برکات کے عطر سے محسوح کرے اور دین و دنیا میں ان کا حافظ و ناصر ہو۔میں یہ بھی کر دینا چاہتا ہوں کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کا شاگرد ہونے کی وجہ سے کئی مضامیں میری تعمیر میں از ما ایسے آئے ہیں جو میں نے ان سے سیکھے اس لئے اس تفسیر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر بھی حضرت خلیق اول کی تفسیر ی اور میرا تیر بھی بنائی اور چونکه خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنی روح سے منسوخ کر کے ان علوم سے سرفراز فرمایا تھا جو اس زمانہ کے لئے ضروری ہیں اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ یہ تفسیر بہت سے بیماروں کو شفاء دینے کا موجب ہو گیا۔بہت سے اندھے اس کے ذریعہ سے آنکھیں پائیں گے۔بہرے سلنے لگ جائیں گے گونگے بولنے لگ جائیں گے۔لنگڑے اور اپنا پہنچ چلنے لگ جائیں گے اور اللہ تعالیٰ