تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 599 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 599

سے زیادہ زندہ رہ سکے۔مگر مبارک ہے وہ جو کسی نہکسی رنگ میں دین کی حمایت کرتے ہوئے مارا جائے۔شریف دوتر کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ یورپ کے پہلے احمدی شہید ہیں اور انفضل المتقدمہ کے مقولہ کے ماتحت اپنے بعد میں آنیوالے شہداء کے لئے ایک عمدہ مثال اور نمونہ ثابت ہو کر وہ ان کے ثواب میں شریک ہوں گے۔برادرم شریف کے خاندان میں سے ان کا بڑاٹ کا ہر ام زندہ ہی ہے اور وہ اس وقت مسلمانوں کے ایک ایسے گردہ کا جو البانیہ میں اسلامی حکومت کا خواہاں ہے سردار ہے۔ہ اس وقت پہاڑوں میں بیٹھکر مسلماوں کی قیادت کر رہا پر اور کمیونسٹ حکومت سے بر سر پیکار ہے۔اللہ تعالی اس عزیز کی حفاظت کر نے اور اگر اس کا مقصد اسلام اور مسلمانوں کے لئے مفید ہے تو اُسے کامیاب کرے اور اگر بظاہر بری نظر آنے والی البائین کمیونسٹ حکومت آئندہ اسلام کے لئے مفید اور کار آمد ثابت ہونیوالی ہے تو اسے اس سے صلح اور اتحاد کی توفیق بجنے کہ علم غیب اللہ ہی کو ہے اور عسى أن تكرهوا شياً وَهُوَ خير نگر۔نہ صرف اپنی فرمان ہے بلکہ بار بار انسان کے تجربہ میں آچکا ہے۔اللهم آمین۔دوست اپنی دعاؤں میں عزیزم بہرام کے لئے دعا کرتے رہا کریں۔کہ اللہ تعالیٰ اس کا حا فظ و ناصر ہو اور اُسے صحیح راستہ پر چلنے کی توفیق بخشے۔بعض اور ذمہ دار فوجی افسر بھی البانیہ میں احمدی ہیں نہ معلوم ان کا کیا حال ہے۔احباب ان کے لئے بھی دعا کرتے رہا کریں۔یہ واقعہ ہمارے لئے تکلیف دہ بھی ہے اور خوشی کا موجب بھی تکلیف کا موجب اسنے کہ ایک با رسوخ آدمی جو جنگ کے بعد احمدیت کی اشاعت کا موجب ہو سکتا تھا ہم سے ایسے موقعہ پر جدا ہو گیا جب ہماری تبلیغ کا میدان وسیع ہو رہا تھا۔اور خوشی کا اتنی کہ یورپ میں بھی احمدی شہداء کا تخون بہا یا گیا۔وہ مادیت کی سرزمین جوخدا تعالی کو چھوڑ کہ دور بھاگ رہ ہی تھی اور وہ علاقہ جو کمیونزم کے ساتھ دہریت کو بھی دنیا میں پھیل رہا تھا وہاں ندائے واحد کے ماننے والوں کا خون بہایا جانے لگا ہے۔یہ خون رائیگاں نہیں جائیگا۔اس کا ایک ایک قطرہ بھی چھیل کرخدا تعالیٰ کی مد مانگے گا۔اس کی رطوبت کھیتوں میں مہذب ہو کر کہ وہ غلہ پیدا کرے گی جو ایمان کی راہ میں قربانی کرنے کے لئے گرم اور کھولتا ہوا خون پیدا کر لے گا جو لوگوں کی رگوں میں دوڑ دوڑ کر انہیں میدان شہادت کی طرف لے جائیگا۔اب یورپ میں توحید کی جنگ کی طرح ڈال دی گئی ہے۔مومن اس چلینج کو قبول کریں گے اور شوق شہادت میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔اللہتعالی ان کا مددگار ہوا اور سعادتمندوں کے سینے کھول دے تا اسلام اور احمدیت کی فوج میں کمی نہ