تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 587 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 587

جناب عبد الرحمن صاحب دہلوی کے الفاظ میں لکھنا زیادہ مناسب ہو گا۔آپ سکھتے ہیں :۔جس کمپنی کے ساتھ ہم نے اشتراک کیا اس میں ایک انگریز لیفٹینٹ تھے جن کا نام - JoN DREN ORCHARD تھا۔یہ پہلے ڈوگرہ رجمنٹ میں تھے۔اسکی بعد آئی۔اسے۔اور سی میں ATTACK (مسلک ) ہو گئے تھے۔یہ افسر ہر ہفتہ اپنے والد صاحب کو چھو سات صفحہ کا ایک خط لکھا کرتے تھے جس میں وہ ہندوستان کی تاریخ مرتب کیا کرتے تھے۔غالباً ان کا ارادہ ہندوستان کی تاریخ پھپوانے کا تھا۔جب سلالہ میں جاپانیوں نے اتحادیوں پر سخت حملہ کر دیا اور رمضال کو گھیرے میں لے لیا ان ایام کی ایک شام کا ذکر ہے کہ میں گارڈ کمانڈر تھا۔لیفٹینٹ آرچرڈ اپنے نبیکر ( BUNKER) سے باہر نکلے۔میں نے ان کو سلیوٹ کیا اور ان سے کہا کہ میں نے سُنا ہے آپ ہندوستان کی تاریخ کو ر ہے ہیں لیکن آپ کی تاریخ اس وقت تک نامکمل رہے گی جبتک کہ آپ تاریخ کے اس اہم واقعہ کو درج نہ کریں جو ہندوستان کی سرزمین پر واقع ہوا۔انہوں نے دریافت کیا کہ دہ اہم واقع کیا ہے ؟ میں نے جواب دیا کہ مسیح نے نئے عہد نامہ میں جود عدہ کیا تھا وہ پورا ہو گیا یعنی سیح نے کہا تھا اُس وقت تک انتظار کرو کہ میں دوبارہ آوئی الہند مسیح ہندوستان کی سرزمین کے ایک گاؤں قادیان میں آگیا ہے۔آپ اس واقع کو اپنی تاریخ میں ضرور بیان کریں۔انہوں نے جواب دیا ” اس وقت تو میں حاضری ROLL CALLS) ر جا رہا ہوں کیونکہ آج میں آرڈرٹی آفیسر (DAY ہوں۔پھر کسی وقت بات کروں گا کیونکہ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی اسکے بعد وہ شام کی گنتی حاضری سے فارغ ہو کر آئے اور انہوں نے بہت سے سوالات کئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ احمد یہ ٹریکر پڑھنا چاہتے ہیں۔چونکہ فوج میں مذہب کی تبلیغ اس وقت بھی منع تھی اور آج بھی منع ہے۔لہذا میں نے اُن سے کہا کہ ہماری جماعت کے مبلغین میں سے ایک مبلغ ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب میں آپ مگلی سے خط و کتابت کریں وہ آپ کو ن صرف یہ کہ لٹریچر پڑھنے کے لئے دیں گے بلکہ آپ کے شکوک و شبہات بھی دور فرمائیں گے لیفٹینٹ صاحب نے کہا کہ اچھا مفتی صاحب سے میرا تعارف کروا دو۔مفتی محمد صادق صاحب کی خدمت میں میں نے تحریر کیا کہ براہ مہربانی آپ ان لیفٹیننٹ صاحب کو ایک جلد اسلامی اصول کی فلاسفی اور ایک جلد احمدیت یا حقیقی اسلام روانہ کر دیں کتابوں کی قیمت اور خط و کتابت کے ابن حضرت ڈاکٹر عبدالرحیم صاحب دہلوی۔ولادت ۲۸ اکتو بر نشر - ار جنوری شام شام کو فوج میں بھرتی ہوئے جہاں سے ریٹائر ہونے کے بعد مئی 1909ء میں بیت المال کوہ کے کارکن بنے اب نظارت امیر علامہ بہبود میں کام کر ر ہے ہیں ہے (OFFICER Of The