تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 531
Aix ہندوستان میں کمیونسٹ خیالات کی اشاعت کے لئے بارہ ہزارہ مبلغ روس میں تیار کئے جائے ہے ہیں۔اسے تم مجھ لو کہ اگر بارہ ہزارہ مبلغ ایک وقت میں روس کے ایک مدرسہ میں تیار کئے جا رہے ہیں تو پندرہ بیس سال میں وہ مختلف ممالک میں اپنے کسی قدر مبلغ پھیل چکے ہوٹھا گے میں سمجھتا ہوں ان کے مبلغ چار پانچ لاکھ سے کم نہیں ہو سکتے۔اب بتاؤ وہ کام جو دنیا میں چار پانچ لاکھ باقاعدہ مبلغ ملا وہ لاکھوں دوسرے آدمیوں کے کر رہا ہے اگر اس کا مقابلہ کہنے کے لئے پانچ دس آدمی پندرہ ہیں دن کام کر کے خاموش ہو جائیں تو اس کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔پس ضرورت ہے کہ تقریر کے ذریعہ سے تحریر کے ذریعہ سے گفتگو کے ذریعہ سے ، طلباء کے ذریعہ سے ، وکلاء کے ذریعہ سے ، ڈاکٹروں کے ذریعہ سے ، مزدوروں کے ذریعہ سے ، پیشہ وروں کے ذریعہ سے ، صناعوں کے ذریعہ سے ، سیاحوں کے ذریعے، تاجروں کے ذریعہ سے اس تحریک کے وہ تمام پہلو جو نہ رہ سے ٹکراؤ رکھتے ہیں بیان کئے جائیں اور لوگوں کو بتایا جائے کہ در حقیقت یہ اسلامی اقتصاد کی ایک بری شکل ہے۔جو کمیونزم کی صورت میں دنیا کے سامنے پیش کی جار ہی ہے۔اسلام نے جو چاہا تھا کہ امیر اور غریب کے فرق کو مٹاکر دنیا میں مسادات قائم کی جائے ، غرباء کو آگے بڑھنے کے مواقع بہم پہنچائے جائیں۔دولت کو چند محدود ہاتھوں میں نہ رہنے دیا جائے اور مراء کو نسل بعد میں اپنی دولت پر قابض نہ رہنے دیا جائے۔اس نظام کی کمیونسٹ نظام نے ایک نقل اتاری ہے۔مگر ایسے بھونڈ سے طریق پر کہ اسے انسانی آزادی کو کچل دیا ہے۔اور وہ بلا وجہ مذہب کے خلاف کھڑا ہو گیا ہے۔جب اس رنگ میں ہر مذہب اور ہر قوم اور ہر فرقہ اور ہر پیشہ اور ہر ترفہ والے کو ہم اپنے خیالات پہنچائیں گے اور متوات اور مسلسل پہنچائیں گے۔اب اس کے نتیجہ میں نہیں کمیونزم سے نفرت ہوگی اور تبھی ہماری بعد و جہد صحیح نتائج کی حامل ہوگی " نے له - الفضل هر ماه و خار جولائی ا م :