تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 504 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 504

ہی نہیں۔پھر ایک مذہبی آدمی ٹریکٹ کس طرح چھپوائے اور کتا بیں کس طرح ملک کے گوشہ گوشہ میں پھیلائے۔اس پابندی کا لازمی نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ مذہب کی اشاعت رک جائے اور ماند ہیت کا دور دورہ ہو جائے۔اب اس سوال کا دوسرا پہلو لے لو۔ہر سلمان یہ کہتا ہے کہ میں روپیہ نہیں مانگتا۔لیکن میں اسلام کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کر دیتا ہوں۔وہ کہتا ہے کہ میں سارے۔دس میں پھر دونگا اور اپنے خیالات ان لوگوں پر ظاہر کرونگا۔میں گاؤں یہ گاؤں اور قصبہ بہ قصبہ اور شہر بہ شہر تھاؤں گا اور لوگوں کو اسلام میں داخل کرنے کی کوشش کروں گا۔سوال یہ ہے کہ کیا کمیونسٹ گورنمنٹ ایک مسلمان کو اپنی زندگی وقف کرنے اور اسلام کی اشاعت کے لئے اپنے ملک میں پھرنے کی اجازت دے گی۔یا جبرا اُسے اس کام سے روکے گی اور اُسے جیل کی تنگ تاریک کوٹھڑیوں میں محبوس کر د سے گی یقینا اس کا ایک ہی جواب ہے کہ کمیونسٹ گورنمنٹ اُسے جبرا اس کام سے روکے گی اُسے دین اور مذاہب کا کام نہیں کرنے دے گی۔۔۔۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ونتَكُنْ مِنْكُمْ اُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الخَيْرِ وَيَا مُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ المُنكَرِ (آل عمران ہے ، یعنی اسے مسلمانو! تم میں سے ایک جماعت پورے طور پر مذہبی نگرانی کے لئے دنیوی کاموں سے فارغ ہونی چاہئیے اور اس جماعت کے افراد کا یہ کام ہونا چاہیے کہ وہ نیک باتوں کی طرف لوگوں کو بلائیں۔عمدہ باتوں کی تعلیم دیں اور شہر سے اخلاق سے لوگوں کو رد کیں۔پس اسلامی تعلیم کے ماتحت ایک حصہ کلی طور پر اس غرض کے لئے وقف ہونا چاہیئے۔یہ صحیح بات ہے کہ اسلام زندگی وقف کر نینہ الوں کو کوئی خاص حقوق نہیں دیتا مگر اس سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ وہ ایک خاص کام اُن کے سپرد کرتا ہے۔اسلام پادریت (PRIESTHOOD ) کا قائل نہیں۔مگروہ مذہبی نظام کا ضرور قائل ہے۔عیسائیت تو جن لوگوں کے سپرد تبلیغ کا کام کرتی ہے ان کو دوسروں سے بعض نماند حقوق بھی دے دیتی ہے مگر اسلام کہتا ہے کہ ہم ان لوگوں کو کوئی نہ ائر حق نہیں دیں گے جو دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر یں گے لیکن یہ ضرور ہے کہ زندگی وقف کر نیو الے کے سپر خاص طور پر یہ کام ہو گا کہ وہ اسلام کو پھیلائے اور تبلیغی یا تربیتی نقطہ نگاہ کر ہروقت